دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ جامعۃ المدینہ فیضان بہار مدینہ اورنگی ٹاؤن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ مولانا شکیل اکبر عطاری مدنی، جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور نگران کابینہ اورنگی ٹاؤن محمد جاوید عطاری سمیت جامعۃ المدینہ کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔

نگران مجلس مدنی چینل محمد اسد عطاری مدنی نے ”شانِ علماء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ علم حاصل کرنے کی سب سےبنیادی چیز استقامت ہے لہذا علم حاصل کرنے میں مختلف پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جو صبر و استقامت سے کام لیتے ہیں اللہ عَزَّ وَجَلَّ انہیں کامیابی ہمکنار کرتا ہے۔نگران مجلس نے وقت کی اہمیت کے حوالے مدنی پھول دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمارا وقت بہت قیمتی ہے ہمیں وقت ضائع کئے بغیر علمِ دین حاصل کرنے میں صرف کرنا چاہیئے۔ محمد اسد عطاری مدنی نے طلبائے کرام کو زیادہ سے زیادہ علم دین حاصل کرکے دینی کام کرنے کا ذہن بھی دیا۔