دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں اراکینِ شوریٰ، ذمہ داران اور مبلغین وقتاً فوقتاً ملک و بیرون ملک کا سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری ان دنوں سندھ کے دورے پر ہیں۔ دوران دورہ 14 دسمبر 2020ء بروز پیر حیدر آباد میں مختلف مقامات پر تاجر، پروفیشنلز اور ایجوکیشن سے وابستہ افراد کے درمیان سنتوں بھرےبیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دوپہر 12 بجے ایشین ہسپتال میں، دن 3 بجے چاندنی S.R.C.Tموبائل مارکیٹ میں، شام 4:45 بجے نگاہِ مدینہ مسجد کلاتھ مارکیٹ میں، شام 6 بجے سرفراز کالونی آفس بلمقابل بن طیب ہسپتال فلور 2 سیلانی ویلفیئرٹرسٹ میں، رات 7:30 بجے انڈس ہوٹل ٹھنڈی سڑک میں، رات 10 بجے فیضان رقیہ مسجدکوہسار فیز 2 میں بیانات کا سلسلہ ہوگا۔