دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام وہاڑی بورے والہ ڈویژن مرضی پورہ فیضان مدینہ میں
27/28/29 نومبر جمعہ، ہفتہ اور اتوار مدنی
قافلے کی آمد کا سلسلہ ہوا جس میں غلام
مصطفیٰ عطاری نگران وھاڑی زون سمیت اراکین
زون ،اراکین کابینہ اور ڈویژن نگران نے شرکت کی۔
مدنی قافلے
میں غلام مصطفیٰ عطاری نے شرکائے مدنی
قافلے کے درمیان اللہ پاک کی نعمتوں پر شکر کرنے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے حاضرین کو اولیاء سے محبت کرنے ، اپنے ظاہر اور باطن کی اصلاح کرنے ، دعوت
اسلامی کے دینی کاموں کے لیے اپنی ذمہ داری کے مطابق وقت دینے ،ہر ماہ کم از کم تین
دن مدنی قافلے میں سفر کرنے اور دوسرے اسلامی بھائیوں کو اس میں سفر کروانے کا ذہن
دیا۔
واضح رہے
دوران مدنی قافلہ ا شراک و چاشت اور اوابین
کے نوافل، مدنی مذاکرہ میں شرکت، تلاوت قرآن پاک اور تہجد کے بعد مناجات کا سلسلہ
بھی ہوا جبکہ ذمہ داران دعوت اسلامی نے علاقہ مرضی پورہ کے ارد گرد کی
مساجد میں جا کر مسجد درس کا اہتمام بھی
کیا۔