فلاحی کاموں کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے دعوت اسلامی کو”شانِ پاکستان“ ایوارڈ سے نوازا گیا
.jpeg)
کرونا وائرس
سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور
بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیر
اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سےگورنر ہاوس میں دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ
پیش کیا گیا۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی
نہ صرف پاکستان میں بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور
ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت
محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کرتی
دکھائی دی۔
اسی لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان
تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے
منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان
کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے ہوئے انہیں ہزاروں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔
لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ
بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ
کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ان
بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے۔ دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیمیں
اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر
پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک
پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم پہنچایا۔
ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے
ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار
محمد عثمان بزدار اور گورنر پنجاب محمد سرور چوہدری نے دعوت اسلامی کو ”شانِ پاکستان“ ایوارڈ پیش کیا اور دعوت
اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا ۔

27اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
سکیورٹی فورسز اسپیشل برانچ آفس شیخوپورہ میں اجتماع میلاد
کا انعقاد کیا گیا جس میں C.T.D، اسپیشل برانچ اور ایلیٹ کے اہلکاران سمیت C.T.Dکے ڈسٹرکٹ آفیسر نے شرکت کی۔
نگران کابینہ شیخوپورہ محمد خرم عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔اجتماع
کے اختتام پر نگران کابینہ نے شرکا سے ملاقات کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26 اکتوبر 2020ء کو
واہگہ ٹاؤن کابینہ ہجویری اسکیم لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت کے
نگران اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔
نگران زون لاہور شمالی زون حاجی نعیم عطاری نے
ذمہ داران کی تقرری، احساس ذمہ داری، ٹیلی تھون، مطالعہ کارکردگی، پیشگی اور
کارکردگی جدول کے حوالے سے گفتگو کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29اکتوبر 2020ء کو
بلوچستان کے شہر نال میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن سطح کے ذمہ
داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ عبد الشکور عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور ہفتہ
وار اجتماع کی کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئےشرکا کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے
گفتگو کی۔نگران کابینہ نے شرکا کو قاعدہ و ناظرہ کورس کرنے کی ترغیب دلائی۔
رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں
سیمینار کا انعقاد
.jpg)
گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے دوکیمپسز کے
آڈیٹوریم میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس
نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔
12 ربیع الاوّل کی شب عظیم الشان اجتماع کا
انعقاد کیا جائیگا، حاجی عمران عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2020ء
بمطابق 12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس عظیم الشان اجتماع میں رات 9:00 بجے مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ”شان
مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا
جائیگا، اس کے بعد نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بیان اور مدنی
مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو مدنی
پھول ارشاد فرمائیں گے ۔ مدنی مذاکرے کے اختتام پر سحری کا اہتمام، اس کے بعد روحانی محفل ”صبح بہاراں“ کی
تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ صلوٰۃ و سلام پر اجتماع میلاد کا اختتام ہوگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے
اجتماع میلاد میں ضرور شرکت کریں ۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست بھی نشر کیا جائیگا۔
.jpeg)
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن زیدی میں ماہانہ
مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران کابینہ عبد
الشکور عطاری نے تقرری کے حوالے سے بات چیت کی اور مدنی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا۔
بعد ازاں نگران کابینہ اور نگران ڈویژن نے زیدی
ڈویژن میں دربار شاہ کمال پر اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی اور مدنی
کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
آج شام مولانا محمد کفیل عطاری مدنی چینل کے آفیشل Facebook
پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے

قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کا حل بتانے
کے لئے آج 28 اکتوبر 2020ء بروز بدھ شام 5:15 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مولانا محمد
کفیل عطاری مدنی، مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں
عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ سوال کرکے اپنے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے۔
سلسلے میں شرکت
کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
.jpg)
دعوت اسلامی کے زیر انتظام چلنے والے جامعۃ
المدینہ ڈیفنس چرڑضلع بھکر میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد
میں سرپرست، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔
اس اجتماع میں مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد
ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

26اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
لاہور پریس کلب میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور پریس کلب کے صدر
ارشد انصاری، سیکرٹری، عہدیداران اور صحافیوں نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی یعفور
رضا عطاری نے ”شان مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو 12 ربیع
الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔

مجلس رابطہ دعوت اسلامی کراچی ریجن کے ذمہ داران
نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت، ایڈیشنل کمشنر اسد علی خان، اسسٹنٹ کمشنر جنرل اعجاز
حسین رند اور دیگر افسران سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی
خدمات سے آگاہ کیااور 12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد اور
جلوس میلاد کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔
واہ کینٹ اور
فتح جھنگ کی اسلامی بہنوں کےلئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی جہاں اسلامی بھائیوں میں مدنی کام
کررہی ہے وہی اسلامی بہنوں میں بھی نیکی کی دعوت عام کی جارہی ہے۔
گزشتہ دنوں واہ کینٹ زون کے شہر واہ کینٹ اور فتح
جھنگ کی اسلامی بہنوں کےلئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔
اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی
اخلاقی و تنظیمی تربیت کی۔ رکن شوریٰ نے اسلامی بہنوں کو ماہانہ جدول کو مضبوط
کرنے، اسلامی بہنوں کے گھروں پر اجتماع میلاد کرنےاور مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”سیرت
رسول عربی“ اور سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کوعام کرنے کی ترغیب دلائی ماہ نومبر 2020ء میں ہونے
والے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔