دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 15 جون 2023ء کو شعبہ جامعۃ المدینہ کے زیر اہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ کراچی کے اساتذہ / طلبہ براہِ راست جبکہ ملک و بیرون ملک کے اساتذۂ کرام و طلبہ / طالبات بذریعہ آڈیو/ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور امام غزالی رحمۃُ اللہِ علیہ کا قول نقل کرتے ہوئے فرمایا کہ جسم ایک سلطنت ہے اور اس کا بادشاہ دل ہےباقی سب اس کی رعایا ہے، حکم یہاں سے صادر ہورہا ہےکہ ہمیں کیا کرنا ہے، اگر دل و دماغ کی کیفیت دیکھنا چاہے یا اس کا امتحان لینا چاہےتو تنہائی ایک زبردست کمرۂ امتحان ہے۔نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ ہم تنہائی میں ہوں یا سب کے سامنے حیا ہمیں ہر اس کام سے بچاتی جسے بُرا سمجھاجاتا ہو۔ہمیں اللہ پاک سے حیا طلب کرنی چاہیئے۔ بیان کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا اور دعا پر اجتماع کا اختتام ہوا۔