20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں سنتوں بھرا
اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا انعقاد
Thu, 26 Nov , 2020
3 years ago
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام 22 نومبر 2020ء بروز اتوار بھاگٹانوالا تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا
میں سنتوں بھرا اجتماع بسلسلہ شان رحمۃ للعالمین کا انعقاد کیا گیا جس میں زندگی کے مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والے عاشقان
رسول نے شرکت کی ۔
سنتوں بھرا
اجتماع بسلسلہ شان رحمت للعالمین میں مبلغ
دعوت اسلامی مولانا عامر رفیق عطاری مدنی نےشان رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ والہ
وسلم کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو
خدمات دعوت اسلامی سے آگاہ کرتے ہوئے بعض شعبہ جات کا تعارف کروایا۔(رپورٹ: فضیل
رضا عطاری رکن زون مجلس مدنی چینل عام کریں)