شہید دعوت اسلامی سجاد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے بہنوئی حاجی توقیر خان عطاری19 دسمبر 2020ء کو رضائے الہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی امامت میں ادا کردی گئی۔

مرحوم حاجی توقیر خان عطاری کے ایصالِ ثواب کے لئے 25 دسمبر 2020ءبروز جمعہ مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے کہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں جمعہ کی نماز 2 بجے ادا کی جائیگی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2020ء کو شام 4 بجے جامع مسجد قباء نیوکینال پارک تاج باغ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری ”بیوی کے حقوق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12 دسمبر 2020ء کو شیخوپورہ میں ایصالِ ثواب اجتماع ہوا جس میں مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔ نگرانِ مجلس انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 دسمبر 2020ء کو کوہسار کالونی حیدر آباد میں قائم جامع مسجد فیضان رقیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور سیرت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ 


14دسمبر 2020ءکو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام انڈس ہوٹل حیدر آباد میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں اپنے دوستوں کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔محمد ثوبان عطاری نے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن بھی دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام فلاحی ادارے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ حیدر آباد کے آڈیٹوریم میں پروفیشنلز اجتماع ہوا جس میں I.Tڈیپارٹمنٹ کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کو دینی کاموں صرف کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایشین انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس حیدر آباد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے کے اسٹوڈنٹس، ٹیچرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنےاور ادارے میں وقتاً فوقتاً دینی سیشن رکھوانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں سندھ کے شہر سانگھڑ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔محمد ثوبان عطاری نے اپنے ماتحت لوگوں میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے کا ذہن بھی دیا۔


ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے قارئین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنوری 2021 سے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ عیسوی ماہ کے حساب سے شائع کیا جائے گا لہٰذاماہنامہ فیضان مدینہ کی ترسیل اور مکتبۃُ المدینہ پر دستیابی بھی عیسوی ماہ کی مناسبت سے ہوگی۔

شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ

المدینۃ العلمیہ Islamic Research Center


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ زون میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پروفیشنلز اور تاجر اسلامی بھائیوں سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور اس کے تحت ہونے والے دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر کوئٹہ زون میں حفظ مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بیرونِ ملک  رہائش پذیر حافظِ قراٰن و ناظرہ خواں اسلامی بھائیوں کےلئے مدرسۃ المدینہ کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت 126 دن کے آن لائن مدرس کورس کا آغاز ہورہا ہے جس میں مدنی قاعدہ، مکمل قرآن پاک تجوید کے ساتھ ساتھ قرات سیکھنے کا موقع ملے گا نیز طریقۂ تدریس میں مہارت حاصل کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

کورس کی تکمیل پر کامیاب ہونے والے طلبۂ کرام کو اہل سنت کی مساجد میں مؤذنی، مدرسۃ المدینہ، مدرسۃ المدینہ بالغان، فیضان آن لائن اکیڈمی میں تدریس کرنے کے بہترین مواقع مل سکیں گے۔

داخلہ کےلئے صرف اسلامی بھائی دئیے گئے واٹس ایپ نمبرز پر رابطہ فرمائیں

923139226252+

923182388050+


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ہمراہ خان پور پنجاب میں عمر شیخ C.C.P.Oلاہور سے ان کی رہائش گاہ جاکر ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے عمر شیخ سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی اور صبر کی تلقین کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت فرمائی۔