8 رجب المرجب, 1446 ہجری
آج رات عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، مولانا
الیاس عطار قادری مدنی مذاکرہ فرمائیں گے
Wed, 25 Nov , 2020
4 years ago
آج رات دعوت اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی میں گیارہویں شریف کے سلسلے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔
اجتماع میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جائیگا،
اس کے بعد نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، منقبت غوث
اعظم رضی
اللہ عنہ، بیان اور مدنی مذاکرے کا
سلسلہ ہوگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے ۔
مدنی مذاکرے کے اختتام پر صلوٰۃ و سلام اور لنگر غوثیہ کا اہتمام بھی ہوگا۔
تمام عاشقان رسول اپنے اپنے علاقے میں ہونے والے
اجتماع میں ضرور شرکت کریں ۔
واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست
بھی نشر کیا جائیگا۔