7 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پریس کلب سرگودھا میں
مدنی حلقہ ہواجس میں صحافی، کالم نگار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے
والی شخصیات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کو درود شریف پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ اس
موقع پر رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی اس پُر فتن دور میں آپ کو علم دین
سکھانے کے لئے کوشاں ہے، رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ آپ اپنی مرضی کے مطابق وقت کا
انتخاب کرکے فیضان آن لائن اکیڈمی میں داخلہ لے کر مختلف 32 کورسز کرسکتے ہیں۔