عرس اعلیٰ حضرت کے موقع پرفیضان مدینہ سیہون شریف میں
جامعۃالمدینہ کا افتتاح

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13 اکتوبر 2020ء کو
سندھ کے شہر سیہون شریف کالج روڈ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں عرس اعلیٰ
حضرت رحمۃ
اللہ علیہ اور جامعۃ المدینہ کے افتتاح کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکن
شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو جامعۃ المدینہ
میں اپنےبچوں کا داخلہ کروانے کا ذہن دیا۔
بیان کے بعد رکن شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی
عطاری نے جامعۃ المدینہ کا افتتاح کیا۔
19اکتوبر کوامر سدھو کی جامع مسجد میں محافل
نور کا انعقاد کیا جائیگا، حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 19 اکتوبر 2020ء بعد نماز عشاء
مدینہ بازار شنگھائی روڈ چونگی امرسدھو لاہور کی جامع مسجد نور میں ”محافل
نور“ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس محفل میں مرکزی مجلس
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔ گرد و نواح کے تمام
عاشقان رسول اس محفل پاک میں شرکت فرماکر اپنے قلوب کو منور کریں۔

آج بروز بدھ مورخہ 14جولائی2020ء شام 6:45بجے دارالافتاء اہل سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی
صاحب مدنی چینل کے آفیشل FacebookپرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے
شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔
اس سلسلے میں
شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:
مجلس جامعۃ المدینہ (دعوتِ اسلامی) کے زیرِ اہتمام مختلف
شہروں میں پُر وقار تقریبِ دستار بندی

مرکزی تقریب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں منعقد ہوئی
ایک ہزار 35 فارغ التحصیل مدنی علماء کو دستار اور اسناد سے نوازا گیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر ۔۔)گزشتہ رات دعوتِ اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ کے زیرِ
اہتمام 1035 فارغ التحصیل مدنی علمائے
کرام کو اسناد اور دستار بندی سے نوازنے کے لئے کراچی، حیدرآباد،ملتان،
فیصل آباد، اوکاڑہ، لاہور، گوجرانوالہ اور اسلام آباد میں پُر وقار تقاریب کا
انعقاد کیا گیا۔
مرکزی تقریب معروف علمی درسگاہ جامعۃ المدینہ
فیضانِ مدینہ عالمی مدنی مرکز کراچی میں
ہوئی جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ، سکھر سے مفتی ابراہیم
قادری صاحب، راولپنڈی
سے مولانا محمود غفران سیالوی صاحب، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری،دیگر
اراکینِ شوریٰ اور جید اساتذہ و طلبہ کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ لاہور میں دستار فضیلت
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں استاذ الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری، رکن شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری،سیاسی و سماجی شخصیات، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام اور
طلبائے کرام سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
”سیرت اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کے
بعدفارغ التحصیل ہونے والے 250 طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا
جبکہ اس مقام پر عالم کورس مکمل کرنے والے 94 طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔اس
تقریب میں دعوت اسلامی کے دیگر ذمہ داران، اساتذہ کرام، طلبائے کرام اور ان کے سرپرست سمیت اہل علاقہ
نے شرکت کی۔
حیدر
آباد کے علاقے آفنڈی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں بھی 266 طلبائے کرام
کی دستار فضیلت کی گئی۔ اس موقع پراراکین شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی
فاروق جیلانی عطاری، دعوت اسلامی کے ذمہ داران، جامعۃ المدینہ کے اساتذہ وطلبائےکرام اور دیگر عاشقان رسول موجود تھے۔
رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے ” اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
ملتان شریف کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں جامعۃ
المدینہ سے درس نظامی مکمل کرنے والے 78 طلبائے کرام کی دستار بندی کی گئی۔ اس
محفل میں علمائے کرام، سیاسی وسماجی شخصیات اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
رکن شوریٰ قاری سلیم عطاری نے عرس ”اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ “کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور اعلیٰ حضرت کی سیرت پر روشنی ڈالی۔ رکن شوریٰ قاری
سلیم عطاری اور دیگر علمائے کرام نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کی دستار
فضیلت کی۔
مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد کے جامعۃ
المدینہ سےبھی 70طلبائے کرام نے عالم کورس
مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی۔ اس منعقدہ محفل میں رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں علمائے کرام، دعوت اسلامی کے ذمہ داران،
جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبائے کرام اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ بیان کے اختتام پرفارغ التحصیل ہونے والے
طلبائے کرام کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا۔
اسی طرح گوجرانوالہ میں 88 جبکہ اوکاڑہ میں 55
طلبائے کرام کی دستار بندی کا سلسلہ ہوا ۔ دستار فضیلت کی اس محفل میں مذہبی و
سیاسی شخصیت کے علاوہ جامعۃ المدینہ کے اساتذہ و طلبائے کرام اور ان کے سرپرستوں
نے شرکت کی۔
اس موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں تشریف لائے ہوئے مفتی ابراہیم سکھروی قادری صاحب کا کہنا تھا کہ عالمی مدنی
فیضان مدینہ میں طلبہ کا جم غفیر اوران
کے سروں پر سجے ہوئے تاج کو دیکھ کر بہت
خوشی اور قلبی مسرت حاصل ہوئی جبکہ راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے مولانا
محمود غفران سیالوی صاحب نے پاکستان بھر کےجامعات المدینہ سے 1035 طلبائے کرام کو عالم کورس مکمل کروانے
پر دعوت اسلامی کو مبارکباد پیش کی۔آپ نے مزید فرمایا کہ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوت
اسلامی ہر سال اپنے ریکارڈ میں اضافہ کررہی ہےاور بالخصوص علمی میدان میں دعوت
اسلامی دن بدن آگے بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اسی طرح جامعات المدینہ سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبائے کرام کے
سرپرستوں نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا اور دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے
دعائیں کیں۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ضلع خوشاب نور پور
تھل کے گاؤں اوبھل میں مدنی مرکز فیضان
مدینہ کے قیام کے لئے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
پچھلے دنوں نگران میانوالی زون محمدزاہد عطاری
نے تعمیراتی پراجیکٹس کا وزٹ کیا اور اس
حوالے سے ذمہ داران سے مدنی مشورے کئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام A,1ٹیوشن
اکیڈمی نور پور تھل ضلع خوشاب میں مدنی
حلقہ ہوا جس میں ٹیوشن کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران میانوالی زون محمد زاہد
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت اسلامی کے تحت 10 اکتوبر 2020ء کو الحسین
اکیڈمی، نور پور تھل ضلع خوشاب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
اہل علاقہ نے شر کت کی۔ نگران زون میانوالی محمد زاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 9 اکتوبر 2020ء بروز جمعۃ
المبارک سیالکوٹ زون پھالیہ کابینہ پاہڑیانوالی
میں عیادت کا سلسلہ ہوا جس میں رکن شوری
حاجی اظہر عطاری نے نگران کابینہ پھالیہ ابو واصف محمد آصف رضا عطاری کی عیادت کی جن کا پچھلے دنوں روڈ ایکسیڈنٹ میں بازو ٹوٹنے کا معاملہ پیش آیا
رکن شوریٰ نے نگران کابینہ کھاریاں محمد اقبال
عطاری اور نگران کابینہ گجرات محمد عامر عطاری کے ہمراہ دعا ئے خیر کا اہتمام کیا۔(رپورٹ:طارق جاوید
عطاری )
احمد پور شرقیہ ٹبی ہوت مہر میں ناظم یونین کونسل حاجی ضمیر
احمد کھچی کے گھر پر مدنی حلقہ

دعوت اسلامی کی مجلس عشر اطراف گاؤں کے تحت 11 اکتوبر 2020ء اتوار احمد پور شرقیہ ٹبی ہوت مہر میں ناظم یونین
کونسل حاجی ضمیر احمد کھچی کے گھر پر مدنی
حلقہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی محمد ارشد عطاری اطراف ڈویژن
نگران احمدپور شرقیہ نے عشر کے متعلق آگاہ کیا جس پر
حاجی ضمیر احمد نے کماد کا عشر دعوت اسلامی کودینے کی نیت
کا اظہار کیا اور اپنے تاثرات دیئے۔

اپر سوات پریس کلب کے
صحافیوں کی رکن شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری کی رہائش پر آمد ہوئی۔رکن شوریٰ نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان سے
ملاقات کی۔
رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ سمیت دیگر
مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
مومن پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ میں جامعہ اور مدرسہ فیضان
فاطمۃ الزاہرہ کا افتتاح

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو
مومن پورہ واہگہ ٹاؤن میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ داران
سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے جامعۃ
المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرنے پر اہل علاقہ کا شکریہ ادا کیا ۔
بیان کے اختتام پر رکن شوریٰ نے جامعۃ المدینہ و
مدرسۃ المدینہ للبنات فیضان فاطمۃ الزاہرہ کا افتتاح بھی کیا۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 اکتوبر 2020ء کو مومن پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ میں مسجد و مدرسے کا افتتاح ہوا۔
اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور مدرسے و مسجد کی تعمیرات میں تعاون کرنے والے
اسلامی بھائیوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ
دیگر عاشقان رسول کو مسجدمیں نماز ادا کرکے اور مدرسے میں اپنے بچوں کو داخلہ
کرواکر اس کو آباد کرنے کی ترغیب دلائی۔