15نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے جامعۃ المدینہ سادھوکی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام، ناظمین اور طلبہ نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے یونٹس کے اہداف بھی دیئے۔