11نومبر  2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بار ایسوسی ایشن سمبڑیال میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء اور ججز حضرات نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔