پچھلے دنوں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام سالانہ امتحان  2020ء کا انعقاد کیا گیا۔ تنظیم المدارس نے نتائج کااعلان کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔

پوزیشن ہولڈرز میں دعوت اسلامی کے جامعات المدینہ میں پڑھنے والے طلبہ بھی نمایاں مارکس حاصل کرکے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں جن کی تفصیلات درج ذیل ہے:

جامعۃ المدینہ اشاعت اسلام منیر آباد ضلع ملتان درجہ خاصہ کے طالبعلم محمد سہیل بن نذرنے الشہادۃ الثانویۃ الخاصہ میں پہلی پوزیشن ، جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ضلع ملتان درجہ دورۃ الحدیث کے طالبعلم سعد حارث بن نیاز علی قریشی نے الشہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ میں دوسری پوزیشن، جامعۃ المدینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی درجہ دورۃ الحدیث شریف کے طالبعلم اویس اختر بن اختر حسین نے الشہادۃ العالمیۃ فی العلوم العربیۃ والاسلامیۃ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔