دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب کالج پاکپتن شریف میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔