ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات کو بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں بانیِ دعوتِ اسلامی کے جانشین و صاحبزادے مولانا حاجی عبید عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز آج مؤرخہ 19 نومبر 2020 کی شب ساڑھے آٹھ بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

اجتماعِ پاک کے بعد وقتِ مناسب پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کے علم و حکمت بھرے جوابات عطا فرمائیں گے۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماعِ پاک اور مدنی مذاکرہ مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔