ماہنامہ فیضان
مدینہ کے نائب مدیر محمد راشد عطاری کی مفتی جان محمد نعیمی مجددی صاحب سے ملاقات
دعوت اسلامی کے تحقیقی و تصنیفی شعبہ اسلامک
ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کی جانب سے ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر محمد
راشد علی عطاری مدنی نے کراچی کے علاقے صاحبداد گوٹھ، ملیر میں قائم دار العلوم
مجددیہ نعیمیہ کا دورہ کیا جہاں دار العلوم کے مدرس مولانا محمد عابد جان نعیمی
صاحب نے انہیں خوش آمدید کہا۔
محمد راشد عطاری نےدارالعلوم میں شیخ الحدیث،
محقق اسلام، مفتی جان محمد جان نعیمی مجددی صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات کی۔مولانا صاحب کو اسلامک ریسرچ سینٹر
کی جانب سے ملفوظات امیر اہل سنت کی جلد
اول اور شعبہ ”ماہنامہ فیضان مدینہ“ کی جانب سے رواں ماہ کا شمارہ پیش کیا گیا۔
ماہنامہ فیضان مدینہ کے نائب مدیر راشد عطاری نے
مفتی صاحب کو طلبہ کی قلمی و تصنیفی تربیت کے لئے ”ماہنامہ فیضان مدینہ“میں جاری
تحریری مقابلہ کے حوالے سے بریفنگ دی اور انہیں اپنے جامعہ کے طلبہ و اساتذہ کو اس
مقابلے میں حصہ لینے اور مضمون نویسی کرنے کا عرض کیا۔ بعد ازاں محمد راشد مدنی نے مفتی صاحب اوردیگر مدرسین کی سربراہی میں طلبائے کرام کے درمیان تحریر و
تصنیف کی اہمیت اور ماہنامہ فیضان مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی اور اس حوالے سے چند معروضات پیش کئے۔
دارالعلوم کے طلبہ اور اساتذۂ کرام نے
تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے لئے بھر پور عزم کا اظہار کیا جبکہ دارالعلوم کی
جانب سے ایک طالب علم کو ماہنامہ فیضان مدینہ کا نمائندہ بھی مقرر کیا گیا۔