15 رجب المرجب, 1446 ہجری
دارالافتاء اہلسنت
پاکستان کے اسلامی بھائیوں کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد
Sat, 26 Dec , 2020
4 years ago
دار الافتاء اہل سنت پاکستان دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 24 دسمبر 2020ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور دارالافتاء
اہلسنت داتا دربار لاہور میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں
قائم دارالافتاء اہل سنت کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
دار الافتاء اہلسنت لاہور میں فیصل آباد، لاہور،
سرگودھا اور راولپنڈی کے اسلامی بھائی جبکہ عالمی مدنی مرکز میں کراچی اور حیدر
آباد کے اسلامی بھائی شریک تھے۔
تربیتی اجتماع دوسیشن پر مشتمل تھا۔ پہلے سیشن
میں دار الافتاء اہلسنت کے سینئر اسلامی بھائیوں نے معاونین کی تربیت فرمائی۔
دوسرے سیشن میں مجلس تحقیقات شرعیہ دعوت اسلامی کے گزشتہ دنوں مدنی مشورے میں ہونے
والے فیصلوں سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے
بریفنگ دی گئی۔