20نومبر کو حاجی عبد الحبیب عطاری کی والدہ کے
ایصالِ ثواب کے سلسلے میں محفل نعت کا انعقاد کیا جائیگا
20نومبر
2020ء بعد نماز عشاء رکن شوریٰ حاجی
مولانا عبد الحبیب عطاری کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب (برسی) کے سلسلے میں جامع
مسجد مشکل کشا، گلشن اقبال 13-Bریلوے سوسائٹی کراچی میں محفل گیارہویں شریف کا
انعقاد کیا جائیگا۔
اس محفل پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا
عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نماز عشاء 8:00 بجے ادا کی
جائیگی، نماز عشاء کے بعد 8:20 پر قرآن خوانی، 8:50 پر نعت خوانی اور 9:00 بجے
سنتوں بھرا بیان ہوگا۔ بیان کے بعد دعا ہوگی جبکہ محفل کے اختتام پر لنگر غوثیہ کا
بھی اہتمام ہے۔
16اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام
ارم ماڈل اسکول مانگاٹاؤن رائیونڈ میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹیچرز،
اسٹوڈنٹس اور دیگر پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
اجتماع میلاد میں نگران مجلس پروفیشنلز محمد
ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پر عمل
کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پنجاب کالج پاکپتن شریف میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں کالج کے اسٹوڈنٹس، پروفیسرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
14نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کے تحت گورنمنٹ رسول کالج ،
یونیورسٹی M.B.D میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹیچرز، پرنسپل اور اسٹوڈنٹس نے
شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو علمِ دین سیکھنے اور
سنت مصطفیٰ صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
11نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بار ایسوسی ایشن سمبڑیال میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا
گیا جس میں وکلاء اور ججز حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سنتِ رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام عزیز بھٹی شہید اسپتال گجرات میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں
کثیر تعداد میں ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرت مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ اجتماع
کے اختتام پر رکن شوریٰ نے ڈاکٹرز حضرات کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب “سیرت مصطفیٰصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ تحفے میں پیش کی۔
11نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف گجرات کے آڈیٹوریم میں اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں V.C.U.O.G، ڈائریکٹر S.S.C،s H.O.D، پروفیشنلز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی محمداظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور فیضان آن لائن اکیڈمی کا
تعارف پیش کرتے ہوئے شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
حاجی یعفور رضا عطاری کا ٹیلی تھون مہم کے حوالے سے
جامعۃ المدینہ سادھوکی کا جدول
15نومبر
2020ء کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹیلی تھون
مہم کے حوالے سے جامعۃ المدینہ سادھوکی کا دورہ کیا۔اس موقع پر سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام، ناظمین اور طلبہ نے شرکت
کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلاتے ہوئے یونٹس کے اہداف بھی دیئے۔
دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام مدینہ مسجد ہال روڈ لاہور میں 12نومبر 2020ء کو تاجر اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں تاجر اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر
پور حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
15نومبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جوہر
ٹاؤن لاہور میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی تاجروں نے شرکت کی۔
موٹیویشنل اسپیکر محمد
ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ لینے
کی ترغیب دلائی۔
12نومبر
2020ء کودعوت اسلامی کے زیر اہتمام گورنمنٹ سید مٹھا ٹیچنگ اسپتال لاہورمیں اجتماع
میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں اساتذہ، ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔
نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
12 ربیع الاوّل 1442ھ کی شب ہونے والے اجتماع
میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے 1212 فیضان عشق رسول بنانے کی ترغیب دلائی
تھی۔
اسی فرمان پر عمل کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں مسجد ”فیضان عشق
رسول“ کا افتتاح کردیا گیا۔
مسجد کا افتتاح مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
محمد امین عطاری نے نماز پڑھاکر کیا ۔ اس تقریب میں علاقے کے عاشقان رسول شریک
تھے۔ رکن شوریٰ نے شرکا کو مسجد آباد کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب
دلائی اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔
Dawateislami