12 ربیع النور شریف کی آمد آمد ہے  اور عنقریب وہ گھڑی آنے والی ہے جس وقت نبی آخری الزماں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی تھی۔ دنیا بھر کے عاشقان رسول اپنے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی آمد کی خوشی میں اپنے گھروں، محلوں، دکانوں اور سواریوں پر چراغاں کرکے اور جھنڈے لگاکر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے جشن منارہے ہیں۔

اسی آمدکی خوشی میں دعوت اسلامی کی مجلس مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول نے سٹی بہاولپور کے لاری اڈوں پر رکشوں، بسوں، ٹھیلوں اور دیگر گاڑیوں پر مدنی پرچم لگائے۔