یکم صفر المظفر 1442ء سے شروع ہونے والا مدنی چینل کا سلسلہ ”ذوق نعت سیزن 8“ مختلف مراحل طے کرتے ہوئے اپنے اختتام کوپہنچا۔ اس مقابلے کا گرینڈ فائنل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے وسیع و عریض صحن میں 13 اکتوبر 2020ء کی شب منعقد ہوا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیاگیا۔ گرینڈ فائنل S.Z.A.B.I.S.T اور University of Sindh کی ٹیموں کے درمیان ہوا۔ اس پروگرام میں اراکین شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری ،حاجی محمد امین عطاری، دیگر ذمہ داران اور کثیر تعداد میں عاشقان رسول شریک تھے۔

دوران پروگرام امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا محبت بھرا پیغام بھی سنایا گیا۔

شاندار مقابلے بعد U.O.Sکی ٹیم نے گرینڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پروگرام کے بعد ان دونوں ٹیموں کے درمیان تحائف بھی تقسیم کئے گئے اور قرعہ اندازی کے ذریعے ذوق نعت کے کوآرڈینیٹر محمد عاقب کو مدینہ شریف زاد ہَااللہ شرفاً وَّ تعظیماً کا ٹکٹ بھی پیش کیا گیا۔