10 ربیع الاوّل, 1442 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام یکم اکتوبر 2020ء سے ملک کے مختلف شہروں میں ” امامت کورس(رہائشی)“ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کراچی، حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، لاہور اور اسلام آباد میں یہ کورس کروائے جارہے ہیں جبکہ ان مقامات پر ہونے والے امامت کورسز میں داخلوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی کا امت پر بہت بڑا احسان ہے ورنہ آج تک سنا نہیں گیا کہ امامت کورس بھی کوئی کرواتا ہو۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی امامت کورس کرنے والے کو قیام اور طعام کی سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے۔

داخلے کے خواہشمند اسلامی بھائی مزید معلومات کے لئے اس E:mailایڈریس پر رابطہ کریں[HA1] :

imamatcoursepak@dawateislami.net

امامت کورس کے حوالے سے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا پیغام سننے کے لئے Watch video کے بٹن پر کلک کیجئے: