دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام کوئٹہ میں اجتماع میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ رکن زون شعبہ تعلیم محمد فہد عطاری نے ”شان مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے طلبہ کرام کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام آج رات 8:00 بجے پریس کلب لاہور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

پریس کلب کےتمام عاشقان رسول سے اس اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔ 


24 اکتوبر 2020ء کو علاقہ جعفر آباد کے اطراف میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔

مقامی مسجد میں مدنی درس کا اہتمام کیا گیا جس میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ بعد ازاں علاقائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔ نگران کابینہ نے شرکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 


24اکتوبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام خضدار کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ عشر، مجلس کارکردگی، مجلس مدنی قافلہ اور مجلس ہفتہ وار اجتماع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔نگران زون نے شرکا کی تربیت کی اور شعبے میں بہتری کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس اسپیشل افراد کے نگران محمد حنیف عطاری نے مجلس اسپیشل ایجوکیشن کےنگران محمد عمیر عطاری کے ہمراہ  میر پور کشمیر میں قائم (Kashmir institute of special education) کا وزٹ کیا جہاں انہوں نےادارے کے ہیڈ ڈاکٹر امجد انصاری سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر امجد انصاری نے اسکولز میں ہونے والے اشاروں کی زبان میں اسلامک لیکچرز کو سراہا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کے لیے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ head of kashmir institute of special educationڈاکٹر امجد انصاری نے اپنے ادارے کی جانب سے دعوت اسلامی کے لئے تعریفی سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام19 اکتوبر 2020ء  بروز پیر اطراف حافظ آباد شہر کالیکی منڈی مقام مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن کے اراکین اور علاقہ نگران نے شرکت کی مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد عمران عطاری نگران کابینہ نے 12 مدنی کاموں ، ہفتہ وار رسالہ اورعشر جیسے کئی امور پر کلام کیا ۔(رپورٹ:مکرم عطاری ڈویژن نگران )


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اکتوبر 2020ء بروز  جمعرات اطراف ڈویژن احمد پور شرقیہ کے علاقے مڈپیر واہ ،گوٹھ رضا،اوربہاول واہ پل میں تربیتی مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں غلام حسین سولگی، زمیندارخادم حسین بلوچ ،زمیندار رئیس عبدالحمید سمیت دیگر زمیندار نے شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں اطراف نگران زون محمد ندیم عطاری ،اطراف نگران کابینہ محمدعابد عطاری اور اطراف ڈویژن نگران محمد ارشد عطاری نے شرکا کو عشر دینے کے متعلق آگاہ کیا جس پر زمینداروں نے دعوت اسلامی کو عشر دینے کی نیت کی اور دعوت اسلامی کے بارے میں اپنے نیک خیالات کا اظہار کیا۔


24اکتوبر2020ء کو نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والےمدنی مذاکرے کے دوران منعقد ہوئی۔ بنت حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کا نکاح شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے پڑھایا۔

اس تقریب میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری، استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی، اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی سید ابراہیم عطاری، زوجین کے اہل خانہ اور کراچی بھر سے تشریف لائے عاشقان رسول موجود تھے۔

اس تقریب کے اختتام پر نکاح کی خوشی میں سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق چھوارے بھی تقسیم کئے گئے۔


23 اکتوبر 2020ء کو جھنگ کابینہ کے علاقے بلاق شاہ کی جامع مسجد تصور سلطان کے اطراف میں مدنی کاموں کا سلسلہ ہوا۔

بعد نماز عصر علاقائی دورہ ہوا جس میں عاشقان رسول کو نیکی کی دعوت دی گئی، بعد نماز مغرب جامع مسجد تصور سلطانی میں مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مدنی قافلہ ذمہ دار حسن معاویہ عطاری نے ربیع الاوّل کے فضائل پر سنتوں بھرا بیان کیااور مدنی قافلے میں سفر کرنے، اجتماع میلاد اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد حارث عطاری، مجلس قافلہ)


ہر سال کی طرح اس سال بھی آج بعد نماز ظہر  دعوت اسلامی کی مجلس ماہی گیر کراچی ریجن کے زیر اہتمام (ابراہیم تیل والی جیٹی) ابراہیم حیدری کورنگی کراچی کے سمندر میں کشتیوں پر جلوس میلاد کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس جلوس میں ماہی گیر اور دیگر عاشقان رسول کے ساتھ ساتھ ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری مدنی خصوصی طور پر شرکت فرمائیں گے۔

گرد و نواح کے عاشقان رسول اس جلوس میلاد میں ضرور شرکت کریں۔


جناح ہسپتال کے زیر اہتمام ہسپتال میں اجتماع میلاد کا سلسلہ ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و ترجمان دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

محفلِ نعت میں جناح ہسپتال کے مختلف ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے بیان میں شرکت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام 19اکتوبر 2020ء کو پسرور میںD.I.Gغلام محمود ڈوگر کی والدہ کی سالانہ برسی کے سلسلے میں ان کی رہائش گاہ پر ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مرحومہ کے اہل خانہ اور علاقے کے لوگوں نے شرکت کی۔ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”ماں کی شان“ بیان کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے چہرے کو محبت کی نگاہ سےدیکھنے پر حج کا ثواب ملتا ہے، رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ جن کی والدین زندہ ہیں وہ اپنے والدین کی خوب خدمت کریں۔

اجتماع کے اختتام پر غلام محمود ڈوگر نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی ، اس موقع پر غلام محمود ڈوگر نےاپنی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے 140 مرلے کی جگہ دعوت اسلامی کو دینے کی نیت بھی کی۔