دعوت اسلامی کے زیر
اہتمام 24جولائی 2020ء بروز جمعۃ المبارک بلوچستان
کے شہر بیلہ میں ڈویژن کا مدنی مشورہ ہوا مدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور
نعت روسول مقبول سے کیا گیا اس مدنی مشورے
میں ذیلی تا ڈویژن مشاورت کے ذمہ داران نے سمیت مختلف شعبے کے اراکین نے شرکت کی ۔
ڈویژن نگران محمد ایوب عطاری نےوہا ں موجود
حاضرین کو 12مدنی کاموں کو مضبوط کرنے، علاقہ دورہ ہفتہ وار اجتماع مدنی مذاکرے میں
اپنی شرکت کو یقینی بنانے، بروقت اپنی کارکردگی دینے ، دکانوں، ہوٹلوں اور کیبن پر بھرپور انداز میں مدنی عطیات بکس رکھنے
جیسے کئی امور پر مدنی پھول دیئے :(رپورٹ محمد جہاںزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
گوادر زون)
لیاقت یونیورسٹی میں قائم بلڈ فاؤنڈیشن میں چیف
ایگزیکٹوآفیسر اور دیگر سے ملاقاتیں
سندھ کے شہر حیدرآباد کے نگران زون، شعبہ تعلیم
اور مجلس ڈاکٹرز کے ذمہ داران نے لیاقت یونیورسٹی میں R.B.C اسپتال کے زیر انتظام چلنے والے بلڈفاؤنڈیشن کا دورہ کیا
اور چیف ایگزیکٹو آفیسر علی ندیم اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔ نگران زون نے ملک بھر
میں دعوت اسلامی کے تحت لگنے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے آگاہ کیا اوربلڈفاؤنڈیشن
کے تعاون سے جامشورو یونیورسٹی اور دیگر مقامات پر بلڈکیمپس لگانے کے حوالے سے
گفتگو ہوئی۔
ا س
موقع پر نگران زون کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ امیر
اہلسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فرمان پر حیدرآباد ریجن کے تمام زون میں بلڈ
کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔مقامی اسپتال کے عہدیداران نے حیدرآباد ریجن میں
لگائے گئے بلڈ کیمپ کے حوالے سے امیر
اہلسنت کا شکریہ ادا کیا اور سرٹیفیکیٹ بھی دیا ۔ ملاقات کے اختتام پر ذمہ داران
کی جانب سے انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تحفے میں پیش کیا گیا۔
پنجاب کے شہر کمالیہ میں ایک تاجر اسلامی بھائی
کی رہائش گاہ پرمجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں محمد تنویر، فامر قاضی
خان، میرج ہال کے مالک محمد ساجد، محمد عباس، محمد ارشاد اور دیگرتاجروں نے شرکت
کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں، فلاحی کاموں اور بلڈ کمپین کے حوالے سے بتایا ۔ شرکا نے دعوت اسلامی کی
خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسی طرح
مجلس تاجران کے تحت پنجاب کے شہر پیر محل اور ٹوبہ میں مدنی حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف کاروباری حضرات،
فیکٹری مالکان، شوز مارکیٹ کے صدر حاجی محمد اسلم ، پیٹرول پمپس کے مالکان اور
دیگر تاجروں نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران محمد ندیم عطاری نے اپنی آخرت سنوارنے اور دین
اسلام کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیاجس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔
آج رات امیر اہل سنت کے والد مرحوم کے لئے ایصال ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا، حاجی عبید رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
امیر اہل سنت علامہ محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے والد مرحوم حاجی عبد الرحمن رحمۃ اللہ علیہ کے
ایصالِ ثواب کے لئے مجلس ازدیاد حب کے زیر اہتمام آج رات 9:45 بجے آن لائن ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا
جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں جانشین امیر اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی ”والد
کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے موضوع پر خصوصی بیان فرمائیں گے۔
اس اجتماع پاک
میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام28جولائی 2020ء بروز منگل نگران جنوبی لاہور زون حاجی عبدالرشید عطاری
نے شیخوپورہ کابینہ کا وزٹ کیا جہاں نگران کابینہ،مالیات ذمہ دار،ناظم الاموراور
مفتش مدنی بستہ ذمہ داران کو گودام مینجمنٹ اور کھالوں کی حفاظت، نمک،کچن سمیت
دیگر امور اپنی ذمہ داری اچھے انداز میں سرانجام
دینے کا ذہن دیا ۔(غلام جیلانی عطاری مفتش مدنی بستہ )
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری
مجلس مدنی قافلہ نے ہری پور فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ کیا جس میں زون ذمہ دارصفدر عطاری،
ارکین کا بینہ ،ڈویژن اور علاقے کے ذمہ
دار ان نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت
اسلامی ریجن ذمہ دار محمد شہباز عطاری نے نیت ایپلیکیشن استعمال کرنے کے حوالے سے تربیت فرماتے ہوئے اہداف طے کئے اور دعوت اسلامی کے لئے کھالیں جمع کرنے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے رسیدیں کاٹنے کا ذہن دیا جبکہ مدنی
کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مدنی
کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی دورے
مضبوط کرنے کا فر مایا۔(محمد آصف عطاری مجلس مدنی قافلہ)
اسلامی فریضوں میں سے ایک فریضہ بقر عید کے دنوں
میں اللہ پاک کی راہ میں جانورکوقربان کرناہے۔ دنیا بھر
میں لاکھوں لاکھ مسلمان اپنے رب کریم کے حکم پرعمل اور اللہ پاک کے خلیل حضرت سیدنا ابراہیم علیہ السَّلام کی سنت کو
اداکرتے ہوئے جانور قربان کرتے ہیں۔ عید قرباں کے موقع پر ملک بھرمیں جانوروں کی
خرید وفروخت کے لئے مویشی منڈیوں کوقائم کیا جاتا ہے۔ مویشی منڈیوں میں خوبصورت و فربہ جانور لائے جاتے ہیں جسے دیکھنے
اور خریداری کرنے کیلئے لوگ مویشی منڈی کارخ کرتے ہیں ۔ مویشی منڈی جانے والے
افراد بالخصوص سانس کے مرض میں مبتلا افراداورچھوٹےبچے مویشی منڈی جانے سے اجتناب
برتیں اور اگر جائیں تو تمام احتیاطی تدابیرکا خیال رکھیں۔ تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہا جا سکے۔مویشی منڈی میں
جانور کےپیشاب سے کپڑوں کی حفاظت کریں اور
اپنی نمازوں کا خیال رکھیں۔
دعوت اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے
والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک ہے عارضی طور پر قائم ہونے والی ان مویشی منڈیوں میں
دعوت اسلامی کے تحت جائے نماز بنائے جاتے ہیں جہاں بیوپاری اور جانورخریدنے کے لئے
آنےوالے لوگوں کے لئے نمازکی سہولت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ مبلغین مدرسۃ المدینہ بالغان کااہتمام کرکے لوگوں کو فی
سبیل اللہ قرآن پاک بھی پڑھاتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ چوک
درس کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
کنری اور فیروز پور روڈ میں بلڈ کیمپس کا انعقاد، عاشقان
رسول نے خون عطیہ کیا
ملک بھر میں تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں
مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپین
کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لاہور کے علاقے فیروز پور روڈ پر بلڈکیمپ لگایا گیا
جہاں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کے علاوہ مقامی اسلامی بھائیوں نے خون عطیہ کیا۔ اس
بلڈکیمپ کا مذہبی اور سیاسی شخصیات نے
دورہ کیا جن میں اٹارنی جنرل سردار عظیم اللہ،
خالدمحمود قادری ،عبدالوحید عالم M.N.A مسلم لیگ ن،مولانا حسن رضا نقشبندی، مولانا
عامر مدنی ا وردیگر اسلامی بھائی بھی شامل تھے۔ ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اسی طرح سندھ کے شہر کنری میں بھی دعوت اسلامی کے تحت
بلڈکیمپ لگایا گیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں نے تھیلیسیما اور دیگر امراض میں
مبتلا مریضوں اور بچوں کے لئے خون عطیہ کیا۔
بارش سے متاثرین افراد میں دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی
کام، کھانا، پانی اور دیگر اشیاء تقسیم کی گئیں
کراچی میں گزشتہ دو روزسے جاری بارشوں سے مختلف
علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی گھروں میں
داخل ہو گیا جس سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی کے
علاقےاورنگی ٹاؤن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اورحسین آبادسمیت دیگر علاقوں میں
بارش کا پانی تین سے چار فٹ جمع ہوگیا جبکہ شارع پاکستان پر کریم آباد سے لیکر
سہراب گوٹھ تک سڑک مکمل طور پر پانی سے ڈوب گئی۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے گاڑیاں
پانی میں ڈوب گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دو روز میں بارش کے
سبب کرنٹ لگنے اور دیگر واقعات میں8 افراد کے انتقال کرگئے۔
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر نے ایک مرتبہ پھر پیارے
آقاﷺ کی دکھیاری امت کی خیرخواہی کرتے
ہوئے ان میں پکا ہوا کھانا، پانی اوردیگر ضروریات زندگی تقسیم کیا۔ دعوت اسلامی ویلفیئر
نے رات گئے تک امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا اورکئی علاقوں میں متاثرین میں کھانا
اوردیگر اشیاء تقسیم کیں ۔
گجرات اور راولپنڈی
میں بلڈ کیمپس کا انعقاد، بلڈ کیمپس میں شخصیات کی آمد
گجرات میں دعوت اسلامی کے تحت تھیلیسیمیا اور دیگرامراض
میں مبتلا مریضوں کو خون کی فراہمی کے سلسلے میں بلڈکیمپ لگایاگیاجہاں اسلامی بھائیوں
نے خون عطیہ کیا ۔نجی بلڈفاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو حاجی سرفرازاحمد سمیت دیگر شخصیات نے دورہ کیا۔ رکن شوریٰ حاجی
محمد اظہر عطاری نے ان سے ملاقات کی اور
ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی بلڈکیمپین کے حوالے سے بتایا۔
اسی طرح روالپنڈی کینٹ کی ایئرپورٹ ہاؤسنگ
سوسائٹی میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ کا انعقاد کیاگیا جہاں عاشقان رسول نے
خون کے عطیات جمع کروائیں۔
بلڈکیمپ
کا رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق، سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف عباسی اور ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین چوہدری شہزاد سمیت دیگر شخصیات نے دورہ
کیا۔ شخصیات نے دعوت اسلامی کی اس فلاحی خدمات کو خوب سراہا اور اپنے نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 26جولائی 2020ء بروز اتوار اطراف
ستگھرہ ضلع اوکاڑہ 30ڈی میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں حلقہ ذمہ
داران نے شرکت کی ۔مبلغ دعوت اسلامی محمد لیاقت علی عطاری نے گاؤں سطح کے ذمہ
داران کاتقرر کیا اور مدنی کاموں کو بڑھانے ،ہفتہ وار اجتماع اور مدنی
مذاکرہ میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے، دوسروں کوبھی دعوت دینے اور قربانی کی کھالوں کےلئے خوب کوششیں کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت
فرمائی ۔(رپورٹ:اویس عطاری)
سیالکوٹ زون
کے ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کے اراکین کابینہ کا مشورہ
دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام 25جولائی 2020ء بروز ہفتہ مجلس ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ اسلام
آباد ریجن کے سیالکوٹ زون کی گجرات کابینہ کے شہر گجرات میں مدنی مشورے کا اہتمام
ہوا جس میں سیالکوٹ زون کے ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ کے اراکین کابینہ نے شرکت
کی۔
نگران مجلس
ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ حاجی سید ناصر عطاری اور پاکستان مجلس ہفتہ وار
اجتماع ومدنی مذاکرہ کے رکن حافظ علی رضا عطاری نے ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ
بذریعہ مدنی چینل دیکھنے اور عاشقان رسول کو دکھانے اور لاک ڈاؤن کھلنے کے بعد
ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ مجلس کو فعال کرنے کےحوالے
سے مدنی پھول ارشاد فرما تے ہوئے مدنی
کاموں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہداف دیئے۔ (رپورٹ:
محمد ذوالقرنین عطاری رکن کابینہ مجلس ہفتہ وار اجتماع ومدنی مذاکرہ)