دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں چشتیاں شریف ایڈوکیٹ رانا محمد افضل
کے چیمبر میں مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رمضان عطاری نے اللہ سب کچھ جانتا ہے کے موضع پر بیان
کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک ہمارے عمل کو جانتا ہے چاہے
وہ عمل اچھائی پر مشتمل ہو یا برائی پر، ہمارے اچھے اور برے عمل پر کوئی مطلع ہو یا ناہو مگر ہمارا رب جانتا
ہے کہ ہم نے اچھا کیا یا برا۔
مبلغ دعوت اسلامی نے چشتیاں شریف ایڈوکیٹ رانا محمد افضل کے چیمبر میں
موجود حاضرین کو اپنے عمل کو خالص اللہ کی رضا کے لئے کرنے،اپنی آخرت کو
سنوار نے کے لئے کوششیں کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے مزید کہا کہ اپنے رب کے حضور حاضر ہوں تو ہمیں
برے اعمال کی ذیادتی کی وجہ سے شرمندگی نا اٹھانی پڑے اس لئے نیک عمل کر کے اپنے رب کو راضی کر نے کے لئے سنٹر ل پارک فیضان مدینہ چشتیاں میں
ہونے والے دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع
میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا۔