18 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں
کراچی کے علاقے D.H.Aمیں قائم مسجد فیضان اسلام میں دعوت اسلامی کے
زیر اہتمام میں Learning Sessionکا سلسلہ ہوا جس میں D.H.A کے مقامی
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری
نے شرکاکو علمِ دین کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد
علی عطاری بھی موجود تھے۔