دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 11ستمبر 2020ء کو  بلوچستان کے شہر اوتھل میں فیضان مدینہ صابرین مسجد میں زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے لسبیلہ کابینہ کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں نگران کابینہ حاجی محمد گلفام عطاری اوتھل بیلہ کنراج کے ڈویژن نگران محمد ایوب عطاری، احسان عطاری ، رمضان عطاری اور اراکین کابینہ نے شرکت کی۔

زونل نگران حاجی محمد امتیاز عطاری نے جھوٹ کی مذمت کے بارے میں مدنی پھول دیتے ہوئے کہا کہ کسی چیز کے بارے میں خلاف حقیقت خبر دینا جھوٹ کہلاتا ہےچاہے وہ جان بوجھ کر ہو یا غلطی سے ۔

زونل نگران نے جھوٹ کی قسموں کے بارے میں کہا کہ اپنے قول کے ذریعے خلاف واقع خبر دے دوسرا اپنے فعل کے ذریعے عمل قول کے خلاف ہو یعنی کہے کچھ اور کرے کچھ ۔عقیدے میں جھوٹ میں اسطرح کہ غلط عقائد اختیار کرے مثلا خالق تو ایک ہے لیکن کسی کا عقیدہ یہ ہو کہ خالق چند ہیں تو یہ عقیدے کا جھوٹ ہوا ہر جھوٹ برا ہے لیکن عقیدےکا جھوٹ سخت براہے۔ ( رپورٹر محمد جہاں زیب عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادرزون1)