مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر انتظام اسلام آباد کابینہ کے علاقہ بری امام میں 13 ستمبر 2020ء بروز اتوار بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تھیلیسمیا کے مریض بچوں اور دیگر مریضوں کے لیے خون کا عطیہ جمع کیا گیا ۔

اس عظیم فلاحی خدمات کے موقع پر زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈو نر ز نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔ واضح رہے! اس بلڈ کیمپ پرتقریبا 54 بلڈ بیکز ڈونرز نے جمع کروائے اور اس فلاحی خدمات میں اپنا حصہ شامل کر کے خوشی کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: اسرار حسین عطاری پاک آفس کارکردگی ذمہ دارمیڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)