دعوت اسلامی کے زیر اہتمام رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع العطاری نے نگران زون اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ خوشاب پہنچے جہاں انہوں نے اطراف کے علاقے چٹہ، سکیسر اور کھیوڑہ میں فلاحی کاموں میں حصہ لیا۔ رکن شوریٰ نے سیلاب کے متاثرین میں امداد تقسیم کیں۔

اسی طرح بارش اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں ہوا جہاں سیکڑوں کی تعداد میں مکانات اور دکانیں تباہ ہوگئیں۔ لاکھوں عاشقان رسول بے گھر ہوگئے۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے اپرسوات کے علاقے شاہ گرام میں عاشقان رسول کی امدادکا سلسلہ ہوا۔ نگران کابینہ اپرسوات اور مدین پریس کلب کے صدرمحمد معطرعلی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے میں جاکر سیلاب سے متاثرہ اسلامی بھائیوں میں راشن اور دیگر اشیائے ضروریہ تقسیم کیں جس پر متاثرین سیلاب نے دعوت اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔


17 ستمبر 2020ء بروز جمعرات بعد نمازمغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مکہ مدینہ رحمٰن سٹی شاہدرہ لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ فیضان مکہ مدینہ مسجد کا افتتاح بھی فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسولSocial distanceکے ساتھ اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی سینٹرل لائبریری میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں یونیورسٹی کے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ۔

اجتماع کے اختتام پر محمد ثوبان عطاری نے Chief Liabrarian سے بھی ملاقات کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو بہاولپور میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں I.T Professionals نے شرکت کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کی آئی ٹی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 ستمبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ خانقاہ شریف بہاولپور میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔ مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔ دوران بیان اچھا استاد بننے اور اسٹوڈنٹس کی تربیت کرنےکے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہر سال اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا عرس مبارک نہایت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے۔

اس سال (1442 ہجری کو) اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا 102 سالہ عرس منایا جائے گا، دعوتِ اسلامی نے عرس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ صفر المظفر کا آغاز ہوتے ہی مدنی چینل پر خصوصی ٹرانسمیشن کا آغاز ہوجائے گا۔

شیڈول سے متعلق پروگرام کے ہوسٹ محمد اشفاق عطاری مدنی نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پورے صفرالمظفر کے مہینے میں ہر منگل، جمعرات، اتوار کو رات گیارہ بجے فیضانِ اعلیٰ حضرت (TALK SHOW) لائیو نشرکیا جائے گا جبکہ ہر پیر، بدھ، جمعہ کو رات ساڑھے 10 بجے ذوقِ نعت سیزن 8 (کوئز مقابلہ) لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا جس میں یونیورسٹیز کے طلبہ خصوصی طور پر کنٹیسٹنٹ ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 7 سالوں سے مدنی چینل پر اعلیٰ حضرت کی مناسبت سے ذوقِ نعت مقابلے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سال اس کا آٹھواں ہوگا۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم پاکستان کے نگران محمد نعمان عطاری نےنگران زون اسلام آباد حاجی محمد اسلم عطاری سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اورمدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران زون نے نیو مسلم اسلامی بھائیوں کا ڈیٹا جمع کرنےاور ان میں مدنی کام کرنے کے متعلق اظہار خیال کیانیز نگران زون نے زون ذمہ داران کی تقرری کرکے ہاتھوں ہاتھ نام بھی پیش کیا۔

بعد ازاں نگران مجلس نیو مسلم پاکستان محمد نعمان عطاری نے نگران کابینہ اسلام آباد سے ملاقات کی اور انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا۔جبکہ نگران کابینہ نے رکن کابینہ کی تقرری کرکے ہاتھوں ہاتھ نام پیش بھی کئے۔نگران مجلس نے شعبے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم پاکستان کے نگران محمد نعمان عطاری نےنگران زون چکوال حاجی محمد علی عطاری سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اورمدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ نگران زون نے نیو مسلم اسلامی بھائیوں کا ڈیٹا جمع کرنےاور ان میں مدنی کام کرنے کے متعلق اظہار خیال کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم پاکستان کے نگران محمد نعمان عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ مظفر آباد میں نگران کابینہ جہلم ویلی سید محمد صداقت عطاری اور ڈویژن نگران مظفر آباد محمد ریاض عطاری سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں شعبے کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے تحت  گوہد پور ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں نگران ڈویژن گوہد پورمحمد اکرم عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس نیومسلم پاکستان محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے زیر اہتمام پلی الحبیب ڈویژن میں مدنی مشورہ ہواجس میں نگران ڈویژن پلی الحبیب اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس نیومسلم پاکستان محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔


دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم کے زیر اہتمام کالج روڈ ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ سیالکوٹ حاجی محمد سجاد عطاری اور نگران ڈویژن کالج روڈ حاجی محمد فاروق عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس نیو مسلم پاکستان محمد نعمان عطاری نے شعبے کا تعارف پیش کیا اور مدنی کاموں کے حوالے سے بات چیت کی۔