ضلع سوات مدین خیبرپختونخواہ کے قریب کافی اونچائی پر واقع ایک پہاڑی علاقہ تیرات درہ موجود ہے۔

پچھلے دنوں آسمانی بجلی گرنےاور پہاڑی میں موجود جھیل کا بند ٹوٹنے کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے باعث مقامی لوگوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، جس میں گھرٹوٹنے کے ساتھ ساتھ کئی افراد اس حادثےمیں انتقال کرگئے۔

پریشانی کی اس گھڑی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور دعوت اسلامی ویلفیئر کے نگران شفاعت علی عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچےجہاں انہوں نے مقامی اسلامی بھائیوں سے غمخواری کرتے ہوئے انتقال کرجانے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور ان کے لئے ایصالِ ثواب کیا۔ مجلس ویلفیئرکے اسلامی بھائیوں نے پریشان زدہ لوگوں میں راشن اور نقد رقم تقسیم بھی کیا۔اس موقع پر مقامی اسلامی بھائیوں کا کہنا تھا کہ اب تک صرف دعوت اسلامی ویلفیئر ہی امدادی سامان لیکر پہنچی ہے۔