دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کےزیر اہتما م آج 18 جولائی 2020ءبروزہفتہ شام 6:00 بجے لاہور جنوبی زون میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔ اس اجتماع پاک میں  مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بذریعہ زوم خصوصی بیان فرمائیں گے۔


دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کےزیر اہتما م آج 18 جولائی 2020ءبروزہفتہ شام 4:00 بجے لاہور شمالی  زون میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری بذریعہ زوم خصوصی بیان فرمائیں گے۔


16جولائی 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر  ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری ”رشتہ داروں کے ساتھ اچھا سلوک کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے ملاحظہ کرتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر  اہتمام کراچی ریجن میں اس سال آن لائن اجتماعی قربانی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس کے تحت شہر بھر کے کسی بھی علاقے سے کوئی بھی شخص اپنی بکنگ ہمارے Bookerاسلامی بھائی کے ذریعے با آسانی کرواسکتا ہے۔

اس سلسلے میں 13 جولائی 2020ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں Bookerاسلامی بھائیوں کی بکنگ کے حوالے بذریعہ ویڈیو سوفٹ ویئر چلانے کی ٹرینگ کی گئی۔

عاشقان رسول سے درخواست ہے جلداز جلد آن لائن اجتماعی قربانی میں حصہ ملائیں

مکمل گائے: 84000

گائےفی حصہ: 12000

اجتماعی قربانی میں حصہ لینے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کرکے آن لائن فارم کو پرُ کریں:

https://www.dawateislami.net/onlinequrbani/


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 جولائی 2020ء بروزمنگل لاہور ریجن فیضان مدینہ بائی پاس فاروق آباد میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن،علاقہ اور ذیلی تا حلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

جنوبی لاہور زون کے نگران حاجی عبدالرشید عطاری نے اجتماعی قربانی میں تعاون کرنے، قربانی کی کھالوں کو جمع کرنے، گھریلو صدقہ بکس اور 12 مدنی کام کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کے لئے اجتماعی قربانی کو بڑے پیمانے پر کرنے اور کھالوں میں 100 فیصد اضافہ کرنے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی قافلہ کابینہ)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام12جولائی 2020ءبروز اتوارتھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے دیپالپور کی ایک گاؤں 39D میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں تقریباً 73عاشقان رسول نے اپنے خون کے عطیات پیش کئے ۔

واضح رہے! نگران زون حاجی سرفراز عطاری نے کیمپ کا وزٹ کیا اور متعلقہ ذمہ داران کی کاوشوں کو سرہاتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا۔ (رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری ،زون ذمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)


آج ایک بار پھر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا۔

سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔

خیال رہے کہ رواں سال دوسری بار سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آئے گا،اس سے قبل 27 مئی کو پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا تھا۔

واضح رہے! کل مورخہ 16 جولائی کو بھی پاکستانی وقت کے مطابق دن کے 2 بجکر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔


آج بروز بدھ مورخہ 15جولائی 2020ء رات 8:00 بجے  دارالافتاء اہل سنت کے مفتی جمیل عطاری مدنی صاحب مدنی چینل کے آفیشل FacebookپرLive ہونگے جس میں عاشقان رسول اپنے سوالات کے ذریعے شرعی مسائل کا حل جان سکیں گے ۔

اس سلسلے میں شرکت کرنےکے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ  کے رکن و مبلغ دعوت اسلامی حاجی زم زم عطاری 10 ستمبر 1965ء کو حیدرآباد میں پیدا ہوئے ۔ مرحوم کے والد کے بچپن میں ہی انتقال کرگئے تھے ،آپ کی پرورش آپ کی والدہ ماجدہ نے کی۔ رکن شوریٰ کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں وہ بیٹیوں کے فرض سے اپنی حیات میں ہی فارغ ہوگئے تھے ۔ مرحوم رکن شوریٰ اپنی اولاد سے بہت پیار کرتے تھے اسی وجہ سے جب بھی آپ کی بیٹیاں گھر آتیں تو تمام تر مصروفیات سے وقت نکال کر ان سے ملنے گھر ضرور تشریف لاتے۔

مرحوم20 سال کی عمر میں دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوئے اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہاتھ پر بیعت کی۔ مرحوم کو زم زم کا نام امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے عطا کیا تھا جبکہ ان کا اصل نام جاوید تھا اور آپ گورنمنٹ اسکول میں ٹیچر تھے۔ 1989ء میں ہیرآباد حیدرآباد میں مدنی کاموں کا آغاز فرمایا اور طویل عرصے تک علاقائی نگران کے طور پر دعوت اسلامی کےلئےمدنی کام کیا ۔ جب حیدرآباد میں چار ذمہ داران برائے کارکردگی بنائے گئے تو ان میں آپ بھی شامل تھے۔ آپ مدنی انعامات کی ترغیب اور تربیت کیلئے مختلف علاقوں و شہروں کا سفر کرتے ۔ تنظیمی ذمہ داریوں میں مدنی انعامات، مجلس تقسیم رسائل، مجلس خصوصی اسلامی بھائی، مجلس مکتوبات و تعویذات، مجلس معاونت برائے اسلامی بہنیں، رکن مجلس بیرون ملک، مدنی بہاروں کی ذمہ داری آپ کے سپرد تھی جبکہ آپ مجلس المدینۃ العلمیہ کےرکن ہونے کے ساتھ ساتھ اس میں تحریری کام بھی کیا کرتے تھے۔

جب پاکستان انتظامی کابینہ بنی تو ان کے رکن مقرر ہوئے اور ان کے مدنی کاموں میں دلچسپی دیکھتے ہوئے 30 اکتوبر 2004ء بمطابق 15 رمضان المبارک 1425ھ کو دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس کے شوریٰ کے رکن مقرر ہوئے۔ آپ نے مرکزی مجلس کی طرف سے دی گئی مختلف ذمہ داریوں کو بحسن خوبی انجام دیا۔ مدنی انعامات کو عام کرنے میں آپ کا نمایاں کردار تھا اسی نسبت سے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے آپ کو تاجدار مدنی انعامات کا لقب عطا فرمایا۔

آپ کی طبیعت میں عاجزی اور نرمی اتنی تھی کہ خلاف مزاج کام ہوجانے پر بھی غصہ نہیں کرتے تھے بلکہ شفقت سے سمجھایا کرتے تھے۔ مرحوم اپنی والدہ ماجدہ سے بےانتہا محبت کرتے تھے اور ڈیڑھ ماہ کیلئے حج پر جانے سے قبل والدہ محترمہ کے قدم کا 50 سے 60 بار بوسہ لیا۔ امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو جب رکن شوریٰ کے اس انداز کا پتہ چلا توآپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انتہائی خوشی اور محبت کا اظہار کیا۔بیٹوں کو نماز کیلئے ساتھ لے کر جاتے اور آپ نے اپنے تینوں بیٹوں کو وقف مدینہ کردیا تھا یعنی دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کیلئے عمر بھر کیلئے وقف کردیا تھا۔

حاجی زم زم عطاری معدے کے مرض میں مبتلا ہو کر طویل علالت کے بعد 21 ذوالقعدۃ الحرام 1433ھ بمطابق 8 اکتوبر 2012ء پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی میں انتقال فرما گئے۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ پیر طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی امامت میں فیضان مدینہ میں ادا کی گئی جبکہ آپ کی تدفین مرحوم نگران شوریٰ حاجی محمد مشتاق عطاری اور مفتی دعوت اسلامی محمد فاروق عطاری رحمۃ اللہ علیہم کے پہلو میں صحرائے مدینہ ٹول پلازہ میں ہوئی۔


لاہور داتا صاحب کابینہ کے علاقے مزنگ کے ایک ہال میں دعوت  اسلامی کے تحت بلڈکیمپ لگایاگیا جہاں عاشقان رسول نے تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کے لئے خون عطیہ کیا۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری اور نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نےاس بلڈ کیمپ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خون عطیہ کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔نگران مجلس پروفیشنلز نے بلڈ کیمپ کے انتظامات کا جائزہ ليا جبکہ اس بلڈ کیمپ میں مختلف سیاسی وسماجی شخصيات کی بھی آمد ہوئی جنہوں نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔بلڈکیمپ میں مکتبۃ المدینہ کے تحت اسٹال بھی لگایاگیا اور خون عطیہ کرنے کیلئے آنے والے اسلامی بھائیوں میں کتب و رسائل تقسیم کئے گئے۔


صوبائی دارالحکومت  لاہور میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے مدنی حلقے کا انعقاد کیاگیا جس میں اس شعبے سے تعلق رکھنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی و نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے عید قرباں پر اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے رہنمائی کی اور ان میں اہداف بھی مقرر کئے۔

حلقے کے اختتام پر نگران مجلس پروفیشنلزنے بلڈکیمپس کے انعقاد اور ڈونیشن میں اچھی کارکردگی دکھانے والے اسلامی بھائیوں کی دل جوئی کرتے ہوئےتحا ئف بھی تقسیم کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 12جولائی 2020ء  بروز اتوار ڈویژن اسلام نگر فیصل آباد میں تھیلیسیمیا،ھیموفیلیا اور دیگر مریضوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیاجس میں کثیر عاشقان رسول ﷺنےاپنے خون کے عطیات پیش کئے۔

بلڈ کیمپ کا علما ئےکرام،سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی کا وزٹ کیااور اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا کہ امیر اہلسنت کا یہ احسن قدم ہے۔ اللہ پاک امیر اہلسنت کو درازی عمر بالخیر عطا فرمائےاور آپ کو اجر عظیم عطا فرمائےاور دعوت اسلامی کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔(رپورٹ: محمد فیصل عطاری مدنی قافلہ مجلس )