وفد نے دعوتِ اسلامی کی  دینی و فلاحی خدمات کےمتعلق بریفنگ دی

تفصیلات کے مطابق 16 ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے کوئٹہ میں گورنر بلوچستان امان اللہ خان زئی سے ملاقات کی۔ مجلس رابطہ کے ذمہ دار یوسف سلیم عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات اور ویلفیئر کے فلاحی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ امان اللہ خان زئی نے دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والے دینی وفلاحی کاموں کو سراہا۔ دعوت اسلامی کے وفد نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کےوزٹ کی دعوت پیش کی۔ گورنر بلوچستان نے دعوت کو قبول کرتے ہوئے فیضان مدینہ جلد آنے کی یقین دہانی کروائی۔

دعوت اسلامی کی طرف سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان زئی کو ماہنامہ فیضان مدینہ انگلش اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے گئے۔