نگران کابینہ
محمد آصف رضا عطاری کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری کی
شرکت
پچھلے دنوں سیالکوٹ
زون پھالیہ کابینہ پاہڑیانوالی ڈویزن میں نگران
کابینہ محمد آصف رضا عطاری کی والدہ ماجدہ
کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوا جس کی نماز جنازہ رکن شوری حاجی محمد اظہر عطاری نے پڑھائی ۔
نماز جنازہ میں
نگران کابینہ گجرات عامر عطاری،نگران کابینہ منڈی بہاوالدین رفعت عباس عطاری،نگران
کابینہ کھاریاں محمد اقبال عطاری، سادات اکرام، علمائے کرام ، وکلا ء ،صحافی اور علاقے
بھر کی مذہبی, سیاسی ، سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
رکن شوری نے اس موقع پر والدہ کی شان بیان کرتے ہوئے کہا کہ ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے ، والدین کے چہرے کومحبت سے دیکھنے سے حج مبرور
کا ثواب ملتا ہے۔
رکن شوریٰ نے
مزید کہا کہ جب محبت کی نگاہ سے دیکھنے کا اتنا ثواب ہے تو خدمت میں کتنا
ثواب ہو گا۔ جنکے والدین زندہ ہیں وہ اپنے والدین کی خدمت کریں۔ رکن شوری نے نیکی
کی دعوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھی اپنی قبر کی تیاری کرنی چاہیئے ۔(رپورٹ: طارق جاوید عطاری رکن زون مدنی
چینل عام کریں مجلس سیالکوٹ زون)