ملتان کے علاقے الفلاح کمرشل سینٹر میں ایک شخصیت فلاح الدین قریشی نے جامع مسجد فیضان عمر فاروق تعمیر کرواکر دعوت اسلامی کو پیش کی۔

اس موقع پر مجلس آئمہ مساجد کے تحت افتتاحی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں مجلس آئمہ مسا جد گلگشت کابینہ کے نگران، نگران کابینہ شاہ رکن، رکن زون، ذمہ داران تاجر اسلامی بھائیوں اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ رکن شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے مسجد میں سنتوں بھرا بیان کیا اور نماز بھی پڑھائی جبکہ مسجد عطیہ کرنے والے اسلامی بھائی کیلئے دعا بھی کرائی گئی۔

اس حوالے سے نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد رقم سے اس مسجد کی تعمیرات کو مکمل کی گئی جس میں بیک وقت 300 سے افراد نماز ادا کرسکیں گے۔ نگران کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کو قرآن پاک کی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز ہوا۔