پنجاب کے شہر ہارون  آباد میں قائم ایک پرائیویٹ کمپنی میں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ لگایا گیا جس میں کمپنی کے ڈائریکٹر کاشف ثناء، ڈائریکٹر فاروق ثناء پروڈکشن مینیجر عالم کمبوہ اور عملے کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے ان اسلامی بھائیوں میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں دین اسلام کے لئے دنیا بھر میں دعوت اسلامی کےبڑھتے ہوئے مدنی کاموں کے حوالے سے بتایا۔ نگران مجلس نے انہیں دین کی خدمت کے لئے اپنا وقت نکالنے کی ترغیب دلاتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا جس پر کمپنی ڈائریکٹرز نے مدنی چینل دیکھنے اور دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں کیں۔


شاہدرہ لاہور  میں قائم سٹی مسجد فیضان مکہ مدینہ میں شاہدرہ کابینہ کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضاعطاری نے ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی۔

مدنی مشورے میں آن لائن کفن دفن کورس اوردیگر مختلف کورسز کے حوالے سے کلام ہوا۔ رکن شوری نےعید قرباں پر اجتماعی قربانی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اہداف دئیے اور کابینہ میں 12 مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وادی سون سکیسر میں ایک اسلامی بھائی غلام مصطفیٰ عطاری کی رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔ مدنی حلقے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے ”حسن اخلاق“ کے موضوع پر عاشقان رسول کو مدنی پھول دیئے۔ بعد ازاں رکن شوریٰ نے غلام  مصطفیٰ عطاری کے باڑے کا وزٹ کیا جہاں غلام مصطفیٰ عطاری نے جانوروں کی خوراک، پانی اور نسلوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر رکن شوریٰ نے جانوروں کے ساتھ رحم کرنے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا ذہن دیاجس پر غلام مصطفیٰ عطاری نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد شعیب رضا عطاری، معاون رکن شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی آج بروز ہفتہ رات 8:00 بجے اپنےFacebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے جس میں نگران شوریٰ عاشقان رسول سے بات چیت کریں گے۔

سلسلے میں شامل ہونے کے لئے نیچے دیئے گئےلنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/maulanaimranattari


17 جولائی 2020ء کو دعوت اسلامی کا وفد پنجاب اسمبلی پہنچا جہاں پنجاب اسمبلی کی لائبریری کو 21 دینی کتب تحفے میں پیش کیں جسے لائبریری ذمہ دار نے خوش دلی سے قبول کیا  اور اسمبلی کی لائبریری کا حصہ بنالیا۔

تحفے میں دی گئی کتب میں صراط الجنان ”تفسیر قراٰن“ کی 10 جلدیں، بہار شریعت کی 6 جلدیں، اللہ والوں کی باتیں کی 7 جلدیں، احیاء العلوم کی 5جلدیں، فیضان ریاض الصالحین کی 4جلدیں، قوت القلوب کی2جلدیں، عُیونُ الحِکایات کی 2جلدیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سیرت مصطفیٰﷺ ،نیکی کی دعوت، فیضان نماز، فیضان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ، فیضان فاروق اعظم، فیضان صدیقہ عائشہ رضی اللہ عنہا ، فیضان رمضان، جنت میں لے جانے والے اعمال، غیبت کی تباہ کاریاں، جہنم میں لے جانے والے اعمال، دین و دنیا کی انوکھی باتیں، حکایت اور نصیحتیں، مکاشفۃ القلوب اور فیضان سنت بھی تحفے میں دی گئی ہیں۔

مجلس رابطہ کے ذمہ داران نے پنجاب اسمبلی میں شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20جولائی 2020ء بروز پیر احمدپورشرقیہ کابینہ کے نگران مظفرحسین عطاری نے  ذمہ داران کے ساتھ ضلع بہاولپور ڈیرہ نواب صاحب احمدپورشرقیہ میں زیر تعمیر جامعۃ المدینہ للبنات کا تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور ذمہ دار جامعہ حاجی نور محمد مہر اور اطراف ڈویژن نگران عمران عطاری کی اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔ 


ملتان کی مشہور غلہ منڈی میں مجلس تاجران کے تحت ایک تاجر اخلاق احمد کی دکان پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف کاروبارسے تعلق رکھنے والےتاجروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران پاکستان محمد ندیم عطاری نے تاجر اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔ نگران مجلس نے ان اسلامی بھائیوں کو دنیاوی کاموں کے ساتھ ساتھ نیکی کے کاموں میں شرکت کا ذہن دیا اور مدنی چینل دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


تھیلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون عطیہ کرنے کے سلسلے میں دعوت اسلامی کے تحت ملک بھر میں بلڈکیمپس کا انعقاد جاری ہے۔ پچھلے ہفتے صوبائی دارالحکومت لاہور پنجاب کے علاقے چائینہ اسکیم میں بھی بلڈکیمپ لگایاگیا جہاں اسلامی بھائیوں نے امیر اہلسنت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے خون عطیہ کیا ۔

اس بلڈکیمپ کا علامہ مجاہدالرسول خان قادری صاحب (سنی تحریک پنجاب کے صدر و خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ بریلی شریف) ، مولاناشفاقت علی ہمدمی صاحب (سنی تحریک لاہور کے جنرل سیکریٹری)، مولانانصیر احمد نقشبندی صاحب (خطیب جامع مسجد جلال چائینہ اسکیم لاہور) سمیت دیگر شخصیات نے بھی دورہ کیا اور دعوت اسلامی کی کاوشوں سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔ نگران مجلس پروفیشنلز پاکستان نے بھی بلڈکیمپ میں خون عطیہ کرنے والے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔


راولپنڈی کی چمن زار کالونی میں  مقامی تاجر اسلامی بھائیوں کے درمیان نیکی کی دعوت کو عام کرنے کےلئے مدنی حلقہ ہوا جس میں مختلف کاروبار سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور مجلس تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ نگران مجلس تاجران نے ان اسلامی بھائیوں کو دنیاوی کاموں کے ساتھ دینی کاموں میں بھی حصہ لینے اور اپنی آخرت سنوارنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر تمام اسلامی بھائیوں نے روزانہ کم از کم ایک گھنٹہ مدنی کاموں کو دینے کی نیت کی۔


پچھلے دنوں مولاناغلام مرتضیٰ ساقی صاحب (مہتمم جامعہ اجمیریہ مجددیہ ) کا پچھلے دنوں ہرنیا کا آپریشن ہو ا۔

اسی سلسلے میں دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ بالعلماء گوجرانوالہ کے رکن زون نے ڈویژن نگران سمیت دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مولاناغلام مرتضیٰ ساقی کی رہائش گاہ جاکر مولاناغلام مرتضیٰ ساقی صاحب سے ملاقات کی اور ان سے عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کےلئے دعا ئیں کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 23 اگست 2020ء بروز اتوار دوپہر 2:00 بجےعظیم الشان اساتذہ اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس اجتماع  پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔ شعبہ تعلیم کے تمام ذمہ داران سے درخواست ہے کہ اس اجتماع کی بھر پور تیاری کریں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں میں اس کی دعوت خوب عام کریں۔

یہ اجتماع پاک عالمی سطح پر بذریعہ مدنی چینل اور سوشل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔


تیس سے زائد کورسز دنیا بھر کے عاشقان رسول کو کرانے میں مصروف دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نےموجودہ صورت حال میں سات دن پر مشتمل ایک اور مدنی کورس بنام ”قربانی کورس“ کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اس کورس میں قربانی کا فریضہ انجام دینے والے اسلامی بھائیوں کی شرعی مسائل کے حوالے سےرہنمائی کی جائیگی۔ سات دن کے اس کورس کا دورانیہ تقریبا تیس منٹ ہوگا۔

عاشقان رسول اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کوشش کرکے اپنے دیگر دوست احباب کو بھی اس کی ترغیب دلائیں تاکہ وہ بھی سنت ابراہیمی کے شرعی مسائل جان سکیں۔

https://www.facebook.com/OnlineMadrasatulMadina