پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں مجلس وکلاء لاہور ریجن کے ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ شیخوپورہ بارکا دورہ کیا اور سلطان محمود خان (ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرافسر رانا) سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کے فلاحی کاموں کا بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی دینی و دنیاوی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بعد ملاقات اسی مقام پر اسٹاف کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دی گئی۔

اسی طرح مجلس وکلاء کے ریجن ذمہ دار نے محمد شہزاد کے (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ کورٹ)دفتر میں اسٹاف سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔


دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ کے نگران محمد قربان عطاری نے کراچی ریجن کے ذمہ داران کے ہمراہ  کراچی میں قائم کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل I.Gغلام نبی میمن سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں ملک و بیرون ملک دین اسلام کی خدمات کے سلسلے میں ہونے والے دعوت اسلامی کے مدنی کاموں اور موجودہ صورت حال میں فلاحی کاموں بالخصوص پاکستان بھر میں تھیسلیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کو خون کی فراہمی کے لئے لگائے جانے والے بلڈکیمپس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل I.G نے دعوت اسلامی کی خدمات کوخوب سراہا۔ ذمہ داران نے غلام نبی میمن کو امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی تصنیف اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا۔

اسی طرح نگران مجلس رابطہ محمد قربان عطاری اور کراچی ریجن کے ذمہ داران نے S.S.P ایسٹ ساجد امیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں سمیت فلاحی سرگرمیوں کے حوالے آگاہی فراہم کی ۔ ساجد امیر نے بھی دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا۔


گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کے’’ٹریننگ اینڈ انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ‘‘ کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں قائم دارالمدینہ کے تمام کیمپس کےپری پرائمری ،پرائمری اور سیکنڈری ٹیچرز کی آن لائن سمر ٹریننگ پروگرام کا سلسلہ ہوا۔ اس ٹریننگ میں اساتذہ کی ٹیچنگ اسکلز کو بڑھایاجارہاہے اور تدریسی مواد پر ان کی گرپ کو مضبوط کیا جا رہا ہےجن مضامین کی ٹریننگ ہو رہی ہے ان میں انگریزی ، ریاضی، سائنس اور معاشرتی علوم شامل ہیں۔اس ٹریننگ پروگرام میں دارالمدینہ میں بطور ٹیچر خدمات انجام دینے والے اسلامی بھائیوں کے ساتھ ساتھ اسلامی بہنیں بھی شامل ہیں۔


آج21 جولائی 2020ءبروز منگل  رات 10:00 بجے مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر روحانی علاج اور استخارے کا سلسلہ ہوگا جس میں رکن مجلس مکتوبات و اوراد عطاریہ محمد جنید عطاری مدنی عاشقان رسول کی پریشانی کےحل کے لئے روحانی علاج بتائیں گے جبکہ ہاتھوں ہاتھ استخارہ بھی کیا جائیگا۔

عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ روحانی علاج اپنی پریشانی کے حل کے لئے اس سلسلے میں ضرور شرکت کریں۔

سلسلے میں شرکت کرنے کے لئے اس لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MadaniChannelOfficial/


سپرہائی وے کراچی پر ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے بعد دوسری بڑی  مویشی منڈی پنجاب لاہور کے علاقے شاہ پور کانجراں میں سج گئی ہے جہاں ملک کےمختلف شہروں سے مختلف نسل کے جانور وں کو لانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایشیا ءکی دوسری بڑی منڈی ہونے کی وجہ سے یہاں کے انتظامات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔ اس منڈی میں بکرا،چھترا، بیل، اونٹ وغیرہ کو لایا جاتا ہے۔

اسٹال لگانے والے بیوپاریوں کو اسٹالز اور دیگر سہولیات مہیا کرنا لاہور ڈویژن کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اسی ضمن میں مجلس رابطہ لاہورزون کے ذمہ دار نےانتظامیہ کے لوگوں سےملاقات کی اور منڈی میں آنے والوں کے لیے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے گفتگوکی۔

گفتگو میں اسسٹنٹ منیجر امجد خان نیازی نے اس حوالے سے ذمہ داران کو بتایا کہ منڈی کا ایک ہی انٹری پوائنٹ ہوگا جس پر ہمارے لوگ موجود ہوں گے جو کہ ماسک اور سوشل ڈسٹنس جتنا ہو سکا اس کی پابندی کروائیں گے، سینی ٹائزر اور دیگر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گےاورآنے والوں کے لیے ماسک لازمی ہو گا ماسک کے بغیر منڈی میں داخل ہونے نہیں دیا جائیگا۔مجلس رابطہ کے ذمہ دار نے اسسٹنٹ منیجرامجد خان نیازی کو قربانی سے متعلق امیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ”ابلق گھوڑے سوار“ اوردیگرکتب تحفے میں پیش کیں۔


پنجاب کےشہر پاکپتن میں قائم پریس کلب کے صدر وقار فرید جگنواورسیکریٹری انفارمیشن حیدرعلی شاہ نے میڈیاڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کی دعوت پر مدرسۃ المدینہ آن لائن کا دورہ کیا۔ ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کےحوالے سے آگاہی فراہم کی جس پر دونوں حضرات نےدعوت اسلامی کے منظم سسٹم کو دیکھ کر انتہائی مسرت کااظہار کیا۔ وقار فرید جگنو نے اپنی نیک خواہشات بھی بیان کیا۔


صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے والٹن  ڈیفنس میں دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ کا انعقاد کیاگیا جہاں عاشقان رسول نے امیر اہلسنت کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے تھیسلیمیا اور دیگرامراض میں مبتلا مریضوں اور بچوں کے لئے خون کے عطیات دئیے۔ اس بلڈکیمپ کا مبلغ دعوت اسلامی و مجلس پروفیشنلز کے نگران محمد ثوبان عطاری اور مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نےدورہ کیا۔ نگران مجلس پروفیشنلز نے دورے پرآنیوالی شخصیات کوبلڈکمپین کے حوالے سے بتایا اور انہیں امیراہلسنت کی تصنیف فیضان نماز اور دیگر کتب تحفے میں دیں۔

اسی طرح شیخوپورہ کے قصبے خان پور اور اسلام آباد ریجن گوجر خان میں بھی دعوت اسلامی کے تحت بلڈکیمپ لگایاگیا جہاں اسلامی بھائیوں نے خون کے عطیات دئیے۔ 


فیصل آبادمیں قائم ایک نجی بلڈفاؤنڈیشن کا فیصل آبادکے نگران زون، مجلس ڈاکٹر، شعبہ تعلیم اور مجلس مدنی چینل عام کریں کے ذمہ داران نے دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر راؤ سلیم نے تمام ذمہ داران کو فاؤنڈیشن کا دورہ کرایا۔ دوران دورہ نگران زون نے ایڈمنسٹریٹر راؤ سلیم کودعوت اسلامی کے تحت ہونے والے بلڈکمپین کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔

نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے راؤ سلیم کو مدنی چینل کڈز کے حوالے بریف کیا اور L.C.D پر مدنی چینل کڈز چلانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نےاپنی نیت کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کی مجلس ٹرانسپورٹ کے نگران  محمد اسماعیل عطاری نے گرین ٹاؤن لاہور میں گڈز کمپنی کے مالک سید بشیر حسین سے ملاقات کی۔ نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی کے مدنی کاموں کا بتایا اور عید قرباں کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لیے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کا ذہن دیاجس پر سید بشیر نے کھالیں جمع کرنے کے لئےاپنی ایک گاڑی سروس فی سبیل اللہ دینے کی نیت کی۔

اسی طرح لاہور کے ہی علاقے ہمدرد چوک پر ایک اورگڈزکمپنی کے مالک ٹرانسپورٹرمحمدآفتاب سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر نگران مجلس نے انہیں دعوت اسلامی ویلفیئر کا تعارف پیش کیا جس سے ٹرانسپورٹرمحمدآفتاب بے حد متاثر ہوئے اورانہوں نے قربانی کی دنوں میں اپنی خدمات پیش کرنے کی نیت کا اظہارکیااور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا۔

نگران مجلس نے لاہور کے علاقہ روحی نالہ پر بھی ایک ٹرانسپورٹر محمدبہادر کے اڈے پر ڈرائیورز کے درمیان مدنی حلقے میں نماز کی پابندی کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔ نگران مجلس نے ان کو عیدقرباں کے دنوں میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے گاڑیوں کےذریعے دعوت اسلامی کا ساتھ دینے کے حوالے سے ذہن دیا۔ ٹرانسپورٹر محمدبہادر نےکھالیں جمع کرنے کے لئے اپنی گاڑیاں دینے کے ساتھ ساتھ دیگر دوستوں کو بھی اس کی ترغیب دلانے کی نیت کی۔ 


خانیوال میں خان محمد خان ڈاھا  (M.N.A پاکستان مسلم لیگ ن) کی رہائش گاہ پر دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ ملتان ریجن کے ذمہ دار نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر ریجن ذمہ دار نے خان محمد خان کو دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور موجودہ ملکی صورتحال میں دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کی بریفنگ دی جس پر ایم این اے خان محمد خان ڈاھا نے دعوت اسلامی کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کی۔ ملاقات کے اختتام پر ریجن ذمہ دار نے خان محمد خان ڈاھا کو امیر اہلسنت کی کتاب تحفے میں پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کراچی(اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو بعد نمازِ مغرب ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

23 جولائی 2020ء برو زجمعرات رات 9:30 بجے مدنی چینل پر  ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری ”عشاق کا حج“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

واضح رہے! پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر جمعرات کو دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار اجتماعات کا سلسلہ ہوتاہے جن میں شرکت کرنے والے عاشقان رسول تلاوت، نعت، بیانات اور رقت انگیز دعاؤں سے فیض یاب ہوتے ہیں لیکن موجودہ ملکی صورت حال کے باعث یہ اجتماعات گیدرنگ کی صورت میں منعقد نہیں ہورہے، فقط مدنی چینل پر سنتوں بھرا بیان نشر کیا جاتا ہے جسے عاشقانِ رسول گھر بیٹھے دیکھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔


پچھلے دنوں پنجاب میں ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث   راجن پور کے اطراف میں واقع کوٹ مٹھن میں سیلاب آیا جس سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق کوٹ مٹھن کے مقام سے 4 لاکھ 60 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے جبکہ راجن پور میں کچے کے علاقے زیرِ آب آ گئے جس کے بعد لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہزاروں ایکڑ کپاس اور دیگر فصلیں زیرِ آب آگئی ہیں ۔

مصیبت کی اس گھڑی میں دعوت اسلامی ویلفیئر کے ذمہ داران نے سیلاب زدگان تک پہنچ کر ان میں امدادی سامان، راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ اس حوالے سے دعوتِ اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ رحیم یار خان زون کے ذمہ دار طاہر اکرام نے مدنی چینل کو بتایا کہ شدید بارشوں کے سبب کئی فصلیں زیرِ آب آکر تباہ ہوگئیں ہیں جبکہ کئی لوگوں کے گھر تباہ ہوگئے ہیں ۔

دعوتِ اسلامی مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہےاور آئندہ بھی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔