پچھلے دنوں
لاہور پریس کلب میں دعوت اسلامی کی شجر کاری مہم کے تحت مختلف پھل اور پھول دار
پودے لگائے گئے۔پودے لگانے کی تقریب میں پریس کلب لاہور کے جنرل سیکرٹری بابر
ڈوگر، دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران لاہور ریجن حاجی م یعفور
رضا عطاری، اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ریجن ذمہ دار عثمان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
پریس کلب میں
لگائے گئے پودوں کا ایصال ثواب پریس کلب کے مرحومین خاص طور پر بابر ڈوگر کی والدہ
مرحومہ کےلئے کیا گیا جس پر سیکرٹری پریس کلب لاہور بابر ڈوگر نے دعوت اسلامی کاشکریہ
ادا کرتے ہوئے کہا کہ دعوت اسلامی اس وقت نہ صرف دین کے کام کر رہی ہے بلکہ معاشرتی
طور پر بھی لوگوں کی خدمت کر رہی ہے جس کی واضح مثال تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا کے
مریضوں کےلئے ملک بھر میں لگنے والے بلڈ کیمپس ہیں۔
اسی طرح سرسبزوشاداب پاکستان پروگرام کے تحت ایک
ارب پودے لگانے کی مہم کا آج لاہور پریس کلب میں پودے لگا کر آغاز کردیا ہے جس
کےلئے یہ مبارک آباد کے مستحق ہیں اور ہم اس مہم میں دعوت اسلامی کے
شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
واضح رہے ! دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
رکن و نگران لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری نے مدنی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں موسم کی تبدیلیاں
رونما ہو رہی ہیں جہاں بارش نہیں ہوتی تھی وہاں اب بہت زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں
اور جہاں جنگلات تھے وہاں جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے اور دنیا کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ساری دنیا
میں شجر کاری پر زور دیا جا رہا اسی ضمن میں دعوت اسلامی نے سر سبز و شاداب
پاکستان مہم کا آغاز کیا اور امیر اہلسنت دامت برکاتہم
العالیہ کے فرمان پر لاہور پریس کلب میں پودے لگا کر اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے
اور ناظرین کو بھی دعوت اسلامی کی اس مہم
میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔