کرونا وائرس  سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کے خون کی فراہمی اور بارش زدہ علاقوں میں فلاحی خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے دعوتِ اسلامی کو تعریفی لیٹر پیش کئے گئے۔

لاک ڈاؤن کی صورتحال میں دعوت اسلامی نہ صرف پاکستان بلکہ ترکی، انڈونیشیا، افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ہندوستان سمیت کئی ممالک میں پریشان زدہ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور امت محمدیہ کی غمخواری کرتے ہوئے ان میں پکے ہوئے کھانے، راشن اور نقد رقم تقسیم کیا۔

اسی لاک ڈاؤن میں جہاں لوگ مالی حوالے سے پریشان تھے وہیں دوسری طرف تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کے والدین خون کی فراہمی کے منتظر تھے۔ اس صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے دعوت اسلامی نے بلڈ کیمپس کے ذریعے ان کا ساتھ دیا اور رب عَزَّوَجَلَّ کو راضی کرتے ہوئے انہیں خون کی بوتلیں فراہم کیں ۔

لاک ڈاؤن کے معاملات چل ہی رہے تھے کہ حالیہ بارشوں نے پاکستان کے مختلف شہروں میں تباہی مچادی جس سے کئی علاقوں میں گھر ٹوٹ کر گِرگئےاور کافی گھروں میں 5 سے 6 فٹ اور بعض گھروں میں چھتوں تک پانی آگیا۔ان بارشوں میں کئی افراد اپنے خالق حقیقی سے بھی جاملے۔ اس صورتحال کے سبب مقامی لوگ کافی پریشانی کی زد میں آگئے۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیم اس صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ہنگامی طور پر فلاحی کام کرنے کے لئے جائے وقوعہ پر پہنچی۔ مجلس ویلفیئر کے اسلامی بھائیوں نے امت محمدیہ سے ہمدردی کرتے ہوئے ان تک پکا ہوا کھانا ، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم پہنچایا۔

ان تمام فلاحی کاموں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی صاحب نے دعوت اسلامی کے لئے تعریفی لیٹر جاری کیا ہے جس میں دعوت اسلامی ویلفیئر کی خدمات کو سراہا اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔

اسی طرح Ministry of National Health Services Pakistan کی جانب سے بھی ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں لاک ڈاؤن اور حالیہ بارشوں میں ہونے والے فلاحی کاموں کو سراہا گیا اور بالخصوص تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے خون کے ذریعے شاندار مدد کرنے پرتعریفی الفاظ کہے گئے۔

Appreciation Letterپڑھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.dawateislami.net/gallery/17919