علم دین حاصل کرنے کے شوقین وہ حضرات جو دن بھر
کام میں مصروف ہونے کے سبب علم دین حاصل نہیں کرسکتے۔
دعوت اسلامی کی مجلس جامعات المدینہ نے ان کی
علمی پیاس کو بجھانے کے لئےپانچ سالہ درس نظامی نائٹ کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ اب تک پاکستان کے چھ شہروں ( کراچی،حیدر آباد ،لاہور،واہ کینٹ، قصور،شیخوپورہ) میں اس کی 20 سے زائد برانچیں قائم ہوچکی ہیں جبکہ کراچی
میں چھ مقامات پر یہ کورس کروایا جارہا ہے۔ان جامعات المدینہ میں مختلف شعبے( ڈاکٹر، تاجر ، وکیل، اسکول ٹیچر، گورنمنٹ جاب،
پرائیویٹ جاب، اسٹوڈنٹس فیلڈ) سے
تعلق رکھنے والے اسلامی بھائی علمِ دین حاصل کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ نائٹ کلاسز کا دورانیہ نماز عشاء کے بعد ڈھائی گھنٹے ہے ۔
کراچی میں درس نظامی نائٹ کلاسز کے مقامات درج
ذیل ہیں۔
٭جامعۃ المدینہ کنز الایمان، نزد الصدف اسکوائرگرو مندر
متصل جامع مسجد کنز الایمان
٭جامعۃ المدینہ فیضان شمع مدینہ مدنی کا لونی (دھوراجی کالونی) نزد مصطفیٰ مسجد
٭ جامعۃ المدینہ فیضان فیض مدینہ کریلا اسٹاپ سیکٹر5B\E
٭ جامعۃ المدینہ فیضان بلال اورنگی ٹاؤن نمبر 1 سیکٹر6\E
٭ جامعۃ المدینہ فیضان عشق رسول نزدجامع مسجد فیضان عطار
کریم آباد، لیاقت آباد
٭ جامعۃ المدینہ فیضان بخاری متصل جامع مسجدمحمدی عقب
ککڑی گراؤنڈ