تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چار منزلہ رہائشی عمارت گر گئی۔ عمارت 80 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی۔ ملبے سے بچوں سمیت 7 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیاجبکہ حادثے سے دو افراد انتقال کرگئے۔ عمارت میں 15 سے 20 خاندان رہائش پذیر تھے۔ ذرائع کے مطابق ابھی بھی 20 سے25 افراد کے ملبے تلے دَبے ہونے کا خدشہ ہے۔

S.B.C.A حکام نے کہا کہ عمارت گرنے سے اطراف کی دو عمارتوں کو بھی نقصان کا خدشہ ہے اور تکنیکی ٹیم معائنہ کرکے کلیئرنس دے گی، فی الوقت عمارتوں کے مکینوں کو عمارت خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

دعوت اسلامی ویلفیئر کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کام کا آغاز کردیااورمتاثرین سے غمخواری کرتے ہوئے ان میں کھانے، پینے کی اشیاء اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا۔