22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس نیو مسلم پاکستان کے نگران
محمد نعمان عطاری نے مجلس کفن دفن اسلام آباد کے ریجن ذمہ دار محمد دانش تفسیر
عطاری کے ہمراہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری کی ملاقات کی۔ اس
موقع پر نگران مجلس نے رکن شوریٰ سے مجلس
نیو مسلم کے ذمہ داران کی تقرری کے حوالے سے بات چیت کی اور کفن دفن پریکٹیکل
اجتماع کے حوالے سے آگاہ کیا۔ رکن شوریٰ نے اس حوالے سے مدنی پھول دیئے اور دعاؤں سے
نوازا۔