آج 2 ستمبر 2020ء کو دنیا بھر میں ”یوم دعوت اسلامی “ منایا جائیگا جس میں رات عشاء کے بعد مدنی چینل پر ہونے والے خصوصی پروگرام میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ دعوت اسلامی کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔

اس پروگرام میں جانشین امیر اہل سنت مولانا عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور نگران شوریٰ مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سمیت اراکین شوریٰ و دیگر ذمہ داران شرکت کریں گے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی چینل کے ذریعے اس پروگرام میں ضرور بالضرور شرکت کریں۔