دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں سےایک شعبہ عربی ڈیپارٹ بھی ہے۔ جن کے اجیر اسلامی بھائی میڈیا، سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، عربی ویب سائٹس و دیگر  ذرائع سے لوگوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہیں اور اسلام کا پیغام عربی بولنے یا سمجھنے والے تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان اجیروں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مجلس مدنی چینل اور عربی ڈیپارٹ نے پاکستان میں موجود اجیروں کا آن لائن کورس کا انعقاد کیا۔ ہالینڈ میں مقیم عربی مبلغ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجیروں کی علمی اور عملی صلاحیتوں کو بڑھانے خصوصاً content کو بہتر سے بہتر کرنے سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔

اس کورس کے حوالے سے H.O.D شعبہ عربی ڈیپارٹمنٹ ٹرانسلیشن کا کہنا تھا کہ اجیروں کیلئے اس کورس کا مقصد عربی ترجمہ اور عربی content کو بہتر بنانا اور شعبے میں مزید بہتری لانا ہے تاکہ وہ اپنے کام میں ماہر ہوکر دین اسلام کی خدمت کرسکیں۔