19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ستگھرہ کابینہ اوکاڑہ زون میں 19
اگست 2020ء بروز بدھ شخصیات کے درمیان مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا
جس میں علاقے کی شخصیات نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی لیاقت علی عطاری نے شرکا کو شرعی
اصولوں کے مطابق تجارت وزراعت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا
جبکہ دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار
اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت
کی دعوت دی ۔اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شخصیات کو مرحومین کے ایصال ثواب کےلیے مساجد بنانے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اپنی اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:اویس عطاری)