دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن ملت روڈ فیصل آبادمیں تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لئےبلڈ کیمپ کا اہتمام
کرونا وائرس کی وبا ء میں سرکار دو
عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی
دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ نے تھیلسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا
مریضوں کو خون کے عطیات فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاًملک کے مختلف شہروں میں بڑے
پیمانے پر بلڈ کیمپس لگا نے کا سلسلہ جاری وساری ہےجس میں کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائی خود آکر تھلیسیمیا کے
مریضوں کے لئے خون کا عطیہ پیش کررہیں
ہیں۔
اسی دکھیاری امت کی خیر خواہی
کے جذبے کے تحت سنتوں کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ڈویژن ملت روڈ فیصل آبادمیں بھی مورخہ
27 جون2020ء بروز ہفتہ کو
تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر عاشقان
رسول نے اپنے خون کے عطیات دیئے ۔(رپورٹ: محمد
فیصل عطاری ڈویژن مدنی قافلہ ذمہ دار)
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور عطاری نے فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں
ڈائریکٹر بول نیوز پنجاب، تجزیہ نگار، سیکریٹری جنرل لاہور پریس کلب کی والدہ
محترمہ کے لئے منعقد ہونے والے ایصال ثواب اجتماع میں خصوصی بیان فرمایا جبکہ ایصال ثواب اجتماع کے اختتام پر دعا بھی فرمائی ۔(رپورٹ:محمد عطاری لاہور)
پتوکی پاکپتن زون میں
تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے
لیے بلڈ کیمپ کا اہتمام
کرونا وائرس کی وبا ء
میں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی
دکھیاری امت کی خیر خواہی کے جذبے کے تحت دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ نے تھیلسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا
مریضوں کو خون کے عطیات فراہم کرنے کے لیے وقتاً فوقتاًملک کے مختلف شہروں میں بڑے
پیمانے پر بلڈ کیمپس لگا نے کا سلسلہ جاری وساری ہےجس میں کثیر عاشقان رسول اسلامی بھائی خود آکر تھلیسیمیا کے
مریضوں کے لئے خون کا عطیہ پیش کررہیں
ہیں۔
اسی دکھیاری امت کی خیر خواہی
کے جذبے کے تحت سنتوں کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکپتن زون
کے ڈویژن پتوکی میں قائم مدرستہ المدینہ مدینہ مسجدمحلہ احمد نگر میں
مورخہ 27 جون2020ء بروز ہفتہ کو
تھیلیسیمیا اور دیگر مریضوں کے لیے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیاجس میں 116 عاشقان رسول
نے اپنے خون کے عطیات دیئے ۔(رپورٹ: محمد احمد ندیم عطاری زون زمہ دار شعبہ تعلیم پاکپتن زون)
چیف آفیسر لسبیلہ منظور احمد مینگل کی والدہ کی وفات پر تعزیت
وفاتحہ خوانی
دعوت اسلامی اوتھل ڈویژن کے ذمہ داران محمد شاہد رضا مدنی عطاری، رحمت اللہ عطاری، محمد عارف عطاری،بشیر عطاری، اللہ
ڈنہ
عطاری، جہاں زیب عطاری اور زاہد عطاری نے
چیف آفیسر لسبیلہ منظور احمد مینگل کی والدہ کی وفات پر تعزیت وفاتحہ خوانی کی اور
مرحومہ کےلئے دعائے مغفرت کی۔(رپورٹ: محمد جہاںزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
گوادر زون)
بلوچستان کے شہر حب میں 27 حون 2020 بروز ہفتہ کو فیضان
مدینہ مگسی کالونی میں حب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا ۔اس مدنی مشورے میں گوادر زون کے نگران حاجی محمد امتیاز عطاری
نے تربیت فرمائی۔ نگران پاک نے 12 مدنی
کام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے مدنی ذہن دیا اور ہفتہ وار اجتماع ،مدنی مزاکراہ ،مدنی
دورہ اورمدرسۃ المدینہ بالغان کی تعداد
بڑھانے کے اہداف دیئے۔ اس مدنی مشورے میں حب کابینہ کے نگران عبدالرزاق عطاری،
اراکین کابینہ، اور ڈویژن ذمہ داراوں نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد جہاں زیب
عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)
پنجاب کے شہر ساہیوال میں مجلس رابطہ اور مجلس میڈیاڈیپارٹمنٹ
آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے حاجی
احسان الحق (سابق سٹی چیئرمین ساہیوال) سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقامی ٹی وی چینلز کے رپورٹر محمد حماد حسین کاظمی اور دیگر شخصیات
بھی موجود تھیں۔ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان شخصیات کو دنیا بھر میں دین اسلام کی خدمات کے لئے دعوت
اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی کاموں، بالخصوص فلاحی کاموں اور بلڈکیمپس کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر ان شخصیات
نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور نیک خواہشات کااظہارکیا۔ذمہ دار نے ان
اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور مکتبۃ المدینہ کی کتاب بھی تحفےمیں دی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن
ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سپرہائی وے کیٹل فارم میں ایک اسلامی بھائی
سعد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔ ریجن ذمہ دار نے ان
اسلامی بھائیوں کو دین اسلام کی خدمت کے لئے مدنی کاموں میں شرکت اور مختلف کیٹل
فارمز میں نیکی کی دعوت عام کرنے کا ذہن دیا۔
اسی مقام پر ایک اور کیٹل فارم میں کامران مچھیارا
اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے
دعوت اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مجلس رابطہ برائے تاجران کے کراچی ریجن ذمہ دار
نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کلفٹن کراچی میں
محمد فاروق اور محمد امین عطاری کے گھر پر ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا۔آخر میں
ریجن ذمہ دار نے مدنی کاموں کی ترقی کے لئے دعا بھی کی۔
اسی طرح فشری کے علاقے میں حاجی اسماعیل اور دیگر اسلامی بھائیوں سے ملاقات کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن
ذمہ دار نے درس دیا اور ان اسلامی بھائیوں
کو نیکی کی دعوت پیش کی انہیں مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی دئیے۔
مجلس رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے کراچی ڈاک لیبربورڈمیں بھی مدنی حلقہ لگایا
اور شرکاء میں درس کا سلسلہ ہوا۔ ریجن ذمہ دار نے ان اسلامی بھائیوں کو نیکی کی
دعوت پیش کی اور مدنی کاموں میں اپنا حصہ ملانے کی نیت کروائی ۔
کراچی میں محمد امین برکاتی سے عیادت اور حاجی عبدالکریم، اویس بھائی سے تعزیت
پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی کےریجن ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کراچی کے علاقے آدم جی نگر
میں ایک اسلامی بھائی محمد امین برکاتی کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کی اور وہاں پر موجود اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔
مجلس رابطہ برائے تاجران کراچی کے ریجن ذمہ دار نے برنس روڈ پر ایک
اور اسلامی بھائی حاجی عبدالکریم کے گھر جاکر ان کی زوجہ کے انتقال پر لواحقین سے
تعزیت کی اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی ۔
اسی طرح کراچی ریجن ذمہ دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ
الہلال سوسائٹی کراچی میں ایک اور اسلامی بھائی اویس بھائی کی رہائش گاہ جاکر ان کی
والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحومہ
کے لئے دعائے مغفرت کی۔ ذمہ داران نے انہیں
مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دین کی خدمت
کرنے کےلئے مدنی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کی مجلس رابطہ ملتان ریجن کے ذمہ
دار نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پنجاب پاکستان کے شہر رحیم یار خان میں محمد فراز (S.Pانوسٹی گیشن) اور حسن اقبال (ڈسٹرکٹ سیکورٹی آفیسر ) سے ان کے آفسز میں ملاقات کی۔ ریجن ذمہ دار مجلس رابطہ نے دعوت اسلامی کے تحت
حالیہ صورتحال میں بلڈ کیمپ کے انعقاد اور دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت لوگوں میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے آگاہ کیا۔جس پر S.P محمد فراز کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ دو تین
ماہ سے دیکھ رہا ہوں کہ جس طرح خون کے عطیات دیئے جارہے ہیں وہ قابل تحسین عمل ہے۔
اسی طرح صادق آباد میں حافظ زمان(D.S.P صادق آباد سرکل) اور چوہدری محمد عامر تقی (چیئرمین
صادق آباد مارکیٹ کمیٹی)سے ان کے
آفسز میں ملاقات کی۔ اور انھیں دعو ت اسلا می کے فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایاجس
پر ان افسران نے دعوت اسلامی کےمدنی کاموں کو سراہا۔مجلس رابطہ ملتان ریجن کے ذمہ
دار نے ان افسران کو مکتبۃ المدینہ کی کتب بھی تحفے میں پیش کیں۔
دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام
کرنے والی عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کے 107 سے زائد شعبہ جات میں سے
ایک شعبہ مجلس اسپیشل افراد بھی ہے جو نابینا، گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت
عام کرنے اور انہیں بھی دین اسلام کی تعلیمات سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔ پچھلے
دنوں مجلس اسپیشل افراد پاکستان بھر کے ریجن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکن شوریٰ
حاجی فضیل رضاعطاری نے کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کی۔
آج رات مفتی محمد قاسم عطاری اپنے آفیشل Facebook پیج
پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے
آج 29جون 2020ء
بروز پیر رات 9:15 بجےاستاذالعلماء مفتی محمد قاسم عطاری اپنے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں عاشقان
رسول اپنے سوالات کے جوابات جان سکیں گے۔
سلسلے میں شامل
ہونے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک
کیجئے:
آج رات مولانا محمد سجاد عطاری مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج
پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے
آج 29جون 2020ء
بروز پیر رات 8:45 بجے دارالافتاء اہل سنت کے مولانا محمد سجاد عطاری مدنی
مدنی چینل کے آفیشل Facebook پیج پر لائیو سلسلہ فرمائیں گے ۔ اس سلسلے میں
عاشقان رسول بذریعہ کمنٹ شرعی مسائل کا حل قراٰن و سنت کی روشنی میں جان سکیں گے۔
سلسلے میں شرکت کرنے
کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے: