دعوت اسلامی کے تحت 14 اگست 2020ء کو گوجرانوالہ زون حافظ آباد کابینہ میں عیدملن اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ، اراکین کابینہ، علاقائی نگران، کھالیں جمع کروانے والے اسلامی بھائی، جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے ناظمین، مجلس اجتماعی قربانی اور کھال گودام کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران گوجرانوالہ زون عبد الوہاب عطاری نے علاقہ اور ڈویژن کی ماہانہ کارکردگی کا تقابلی جائزہ لیااور مدنی کاموں کی دھومیں مچانے کی ترغیب دلائی۔ نگران زون نے کھالوں کی نمایاں کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی پیش کئے۔