دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام
آباد میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈی زون، اسلام آباد، واہ کینٹ،
جہلم چکوال، سیالکوٹ، میر پور کشمیر اور مظفر آباد زون کے نگران زون اور نگران
کابینہ نے شرکت کی۔ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ
داران کی رہنمائی فرمائی اور گزشتہ پانچ ماہ کے دوران ہونے والے مدنی کاموں کی
کارکردگی کا جائزہ لیا۔
مدنی مشورے میں زونز میں آنے والے ہر گاؤں میں
ایک نگران کی تقرری ، گاؤں نگران پر اطراف نگران کی تقرری اور نگران کابینہ کی
تقرری پر گفتگو ہوئی جبکہ اطراف میں نئی کابینہ بنانےپر اہداف مقرر ہوئے۔ اسلام
آباد ریجن میں 32 نئی کابینہ کا قیام عمل میں لانے، نیو سوسائیٹیز میں ذمہ داران
کی تقرری کرنے اور زلفیں رکھنے رکھوانے کی تحریک چلانےاور رسالہ مطالعہ کی کارکردگی بڑھانے سمیت دیگر اہم
امور پر اہداف مقرر ہوئے۔
اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری
اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔