15اگست 2020ء کو مدنی مذاکرے کے بعد براہ راست مدنی چینل پر افتتاح بخاری کی پر وقار تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک و بیرون ملک میں قائم درجہ  دورۃ الحدیث شریف (عالم کورس کی آخری کلاس) کےطلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےبخاری شریف کی پہلی حدیث پڑھی اور اس کی تشریح بیان فرمائی۔

ملک وبیرون ملک میں قائم جامعات المدینہ کے حوالے سے رکن شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ جامعات المدینہ بھی دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی طرح دن بدن ترقی کی طرف گامزن ہے۔ رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی اب تک ملک بیرون ملک میں 845 جامعات المدینہ قائم کرچکی ہےجن میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کی تعداد 60 ہزار733 ہے۔

اب تک ان جامعات المدینہ سے 10 ہزار 841 طلباء وطالبات درس نظامی مکمل کرچکے ہیں۔ ہر سال درس نظامی کی آخری کلاس دورۃ الحدیث کی ابتداء میں ”افتتاح بخاری“ کا جبکہ آخر میں” ختم بخاری “کا سلسلہ ہوتا ہےاور اس کلاس میں حدیث شریف کی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔ رکن شوریٰ نے کہا کہ اس سال درجہ دورۃ الحدیث شریف میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کی تعداد 2700 ہے۔ شعبان المعظم 1442 ھ میں دعوت اسلامی 2700 علماء کا تحفہ امت محمدیہ کو پیش کرے گی۔