پنجاب اورکراچی سمیت اندرون سندھ میں
بارش اورسیلاب سے متاثرین میں امدادی کاموں کا سلسلہ
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کےفرمان
پر صوبہ پنجاب اورکراچی سمیت اندرون سندھ
میں بارش اورسیلاب سےہونےوالے نقصانات کے
بعددعوت اسلامی ویلفیئر کےتحت امدادی
کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات:
پنجاب کے شہر بھلوال کے اطراف میں سیلاب سے
متاثرہ علاقوں میں عاشقان رسول میں راشن تقسیم کیاگیا۔رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع
عطاری، رکن شوریٰ حاجی جنیدعطاری مدنی اور رکن شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے ویلفیئر کے اسلامی
بھائیوں کےہمراہ متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
متاثرین نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا ۔
اسی طرح ہیڈمحمدوالابستی پپلی والا مظفر گڑھ پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی کاموں کا
سلسلہ ہوا۔ دعوت اسلامی ویلفیئر کے ذمہ داران نے سیلابی علاقوں میں گھر گھر جاکر
راشن تقسیم کیا۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متاثرین میں نیکی کی دعوت بھی عام کی
اور بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کا ذہن بھی دیا۔ جس پر متاثرین نے اپنی نیک
خواہشات کااظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی ویلفیئر
کا شکریہ ادا کیا۔
کراچی
کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں بھی دعوت اسلامی ویلفیئر کی جانب سے متاثرین میں پکا
ہوا کھانا اور پانی کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے متاثرین
کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے کھانے کے ساتھ ناشتے کی بھی ترکیب کی۔ اس سلسلے میں پاپے،بسکٹ، چینی،پتی اورخشک دودھ کے پیکٹ بناکر
تقسیم کیا گیا۔
دعوت اسلامی یلفیئر کی جانب سے سندھ کے ہی
شہرجوہی میں بھی پکا ہوا کھانا اور پانی تقسیم کیاگیا نیز نگران لاڑکانہ زون نےدیگر ذمہ داروں کے ہمراہ اندرون
سندھ جوہی کے علاقے واہی باندی میں سیلاب سے مکمل طور پر گرجانے والے گھروں کا
سروے کیا جبکہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے سندھ کے شہر میرپورساکرو میں سیلاب متاثرین میں
راشن تقسیم کے سلسلے میں ایک راشن سے بھری گاڑی بھی روانہ کی گئی۔
دعو ت اسلامی کے تحت 7ستمبر 2020ء بروز
پیر لاہور ریجن میں 535مقامات
پر سحری اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 2706 عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع
پرمبلغین دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اجتماع کے اختتام عاشقان رسول نے
نماز تہجد بھی اداکی۔
18 ستمبر کوہل ٹاؤن میں افتتاح مسجد اور
ایصالِ ثواب کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد کیا جائیگا ، حاجی عبد الحبیب عطاری
خصوصی بیان فرمائیں گے
ہل ٹاؤن نزد عوامی چوک، منظور
کالونی کراچی میں18 ستمبر 2020ءبروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء افتتاحِ مسجد فیضان اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا عبد الحبیب عطاری کے والد مرحوم حاجی
یعقوب گنگ کے ایصالِ ثواب کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس
اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری
فرمائیں گے۔
تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت
کرنے کی درخواست ہے۔
آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگران پاکستان حاجی
شاہد عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
(کراچی اسٹاف رپورٹر) دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ہر جمعرات کو ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اسی سلسلے میں آج بروز جمعرات رات 9:30 بجے مدنی
مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ
وارسنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نگران پاکستان انتظامی کابینہ
حاجی محمد شاہد عطاری ”حضرت بلال حبشی رضی اللہ عنہ کی اعلیٰ صفات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
فرمائیں گے۔واضح رہے کہ یہ اجتماع مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔
تمام عاشقان رسولSocial distanceکا خیال رکھتے ہوئے اس اجتماع پاک میں ضرور شرکت کریں۔
اراکین شوریٰ کی
کراچی کے مختلف علاقوں میں پریشان زدہ لوگوں سے غمخواری
حالیہ بارشوں میں جہاں مختلف علاقے تباہی کے زد
میں آگئے وہیں کراچی کے علاقے لانڈھی، کورنگی،ملیر اور نشتر بستی میں بھی شدید نقصان ہوا۔ ان علاقوں میں کثیر مکانات گرنےکے ساتھ ساتھ کئی لوگو ں کو
موت نے آغوش میں لے لیا۔
دعوت اسلامی کی مجلس ویلفیئر کے تحت اراکین شوریٰ
حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، سید لقمان عطاری اور حاجی امین قافلہ
عطاری نے مختلف ذمہ داران کے ہمراہ اس علاقے کا دورہ کیا اور پریشان زدہ لوگوں سے
غمخواری کی۔ مجلس ویلفیئر کی جانب سے مقامی لوگوں میں پکے ہوئے کھانے اور نقد رقم
بھی تقسیم کیا گیا۔
سندھ کے شہر جامشورو کے
علاقے مدینہ نگر میں دعوت اسلامی کی مجلس خدام المساجد والمدارس کے تحت فیضان
امام حسین مسجد کی افتتاح کا سلسلہ ہوا ۔ نگران زون نے نماز عصر پڑھاکر اس مسجد کا
افتتاح کیا۔ اس موقع پر نگران زون نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو مسجد آباد
کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔ اس افتتاحی تقریب میں
نگران جامشورو کابینہ، ڈویژن نگران اور مقامی اسلامی بھائی شریک بھی تھے۔
لاہورکے علاقے رنگ محل میں قائم ہول سیل گولڈ
مارکیٹ میں آل پنجاب گولڈ ٹیسٹ اینڈ ریفائن لیبارٹریز ایسوسی کے دفتر میں دعوت اسلامی کی مجلس تاجران کے تحت نیکی کی
دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں چیئرمین حاجی
محمد اسلم سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس محمد ندیم عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور انہیں دعوت اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور آن لائن کورسز کرنے کی ترغیب دلائی۔
نگران مجلس نے ان اسلامی بھائیوں کو 04اکتوبر2010ء کو ہونے والے تاجر اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس کو شرکا نے قبول کیا اور اپنے
تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
پاکستان بھر میں ان دنوں بارشوں اور سیلاب سے
تباہی مچی ہوئی ہے۔ایسے میں دکھیاری امت کی خیرخواہی کیلئے سنتوں کو عام کرنے والی
عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام فلاحی کاموں کا
سلسلہ جاری ہے جبکہ مختلف مقامات پر طبی کیمپ بھی لگادئیے گئے ہیں جہاں بارشوں کے
بعدپانی جمع ہونے کےباعث مختلف بیماریوں میں
مبتلا ہونے والے مریضوں کو ماہر ڈاکٹر چیک کرکے انہیں ہاتھوں ہاتھ مطلوبہ ادویات
فراہم کررہے ہیں۔ وقتاً فوقتاً مختلف شخصیات طبی کیمپ کا وزٹ کرنے لئے تشریف لارہے
ہیں۔
دعوت اسلامی ویلفیئر کے زیر اہتمام مختلف مقامات
پرلگنے والے چند طبی کیمپ کی تفصیلات درج
ذیل ہے:
٭مدینہ ٹاؤن بن قاسم کراچی ٭ابراہیم
حیدری کراچی ٭سموں گوٹھ ملیر کراچی ٭موسیٰ کالونی کراچی
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام ملتان میں سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں اپنی فیلڈ میں High
rankرکھنے والے پروفیشنلزنے شرکت
کی۔ نگران مجلس پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”پروفیشنلز ایتھکس ethics“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اجتماع
کے اختتام پر شرکا کو مکتبۃ المدینہ کے کتب تحائف میں دیئے گئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام 8
ستمبر 2020ء کو قذافی اسٹیڈیم مسجد آڈیٹوریم لاہور میں تربیتی سیشن کا سلسلہ ہواجس
میں کثیر تعداد میں پروفیشنلز اساتذہ اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ نگران مجلس
پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ تربیتی سیشن کا
دوسرا مرحلہ 27 ستمبر 2020ء کو منعقد ہوگا۔
07ستمبر
2020ء بروز پیر بھلوال جراء سکیسر کے سیلاب سے متاثرہ افراد میں مجلس دعوت اسلامی ویلفیئر کے تحت راشن تقسیم کا سلسلہ ہوا اس
موقع پر مبلغ دعوت اسلامی و رکن شوریٰ مولانا عقیل مدنی عطاری نے متاثرین کے درمیان مصیبت پر صبر کرنے کے فضائل اور مصیبت پر صبر کرنے پر انعام خداوندی کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے دعوت اسلامی
کی دینی و دنیاوی خدمات سے حاضرین کو آگاہ کیا ۔(رپورٹ:ارسلان عطاری )
03ستمبر
2020ء بروز جمعرات بھلوال فیضان مدینہ میں مدنی مشورے کا اہتمام ہوا جس میں بھلوال
کابینہ کے اراکین کابینہ نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی و نگران بھلوال زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی
نے مدنی انعامات پر عمل کرتے ہوئے اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا جبکہ دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام میں بڑھ کر چڑھ کر تعاون کرنے کے
حوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے 12مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ارسلان عطاری )
Dawateislami