21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لاہور کے علاقے مال روڈ پر واقع انار کلی
بانوبازار میں مجلس تاجران کے تحت مدنی حلقہ ہوا جس میں بازار کے صدر سلمان
خان، سینئر نائب صدر عبدالغفار،چیئرمین سید
نور الامین، سیکریٹری نشرواشاعت ارسلان ایوب، تاجر چوہدری اویس ، تاجر تصورعلی،
تاجر وقاص سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔
نگران
مجلس محمد ندیم عطاری نے تاجروں میں ”حسد “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور بتایا
کہ ایک تاجر کو اسلام کی روح سے کیسا ہوناچاہیے۔ بیان کے اختتام پر ان تاجراسلامی
بھائیوں نے اپنی مارکیٹ میں اس سلسلہ کو
جاری رکھنے کی نیتیں کی اور دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔