پچھلے دنوں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ملک بھر شجر کاری کرنے کی ترغیب دلائی تھی۔

اسی سلسلے میں شیخوپورہ کابینہ میں مجلس مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈویژن ذمہ دار محمد احمد رضا عطاری نے پودے لگاکر شجر کاری مہم کا آغاز کیاجبکہ ڈویژن نگران نے علاقہ کھاریانوالہ میں مختلف اقسام کے پودے لگائےاور دعائے خیر کی۔ اس موقع پر کھاریانوالہ کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد منیر عطاری، مبلغ دعوت اسلامی)